سورت نمبر آیت نمبر

(25) سورۃ الفرقان
(مکی — کل آیات 77)

بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ

تَبَارَكَ الَّـذِىْ نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلٰى عَبْدِهٖ لِيَكُـوْنَ لِلْعَالَمِيْنَ نَذِيْـرًا (1)

وہ بڑی برکت والا ہے جس نے اپنے بندے پر قرآن نازل کیا تاکہ تمام جہان کے لیے ڈرانے والا ہو۔

اَلَّـذِىْ لَـهٝ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ وَلَمْ يَتَّخِذْ وَلَـدًا وَّلَمْ يَكُنْ لَّـهٝ شَرِيْكٌ فِى الْمُلْكِ وَخَلَقَ كُلَّ شَىْءٍ فَقَدَّرَهٝ تَقْدِيْـرًا (2)

وہ جس کی آسمانوں اور زمین میں سلطنت ہے اور اس نے نہ کسی کو بیٹا بنایا ہے اور نہ کوئی سلطنت میں اس کا شریک ہے اور اس نے ہر چیز کو پیدا کر کے اس کی بناوٹ بنائی۔

وَاتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٓ ٖ اٰلِـهَةً لَّا يَخْلُقُوْنَ شَيْئًا وَّهُـمْ يُخْلَقُوْنَ وَلَا يَمْلِكُـوْنَ لِاَنْفُسِهِـمْ ضَرًّا وَّلَا نَفْعًا وَّلَا يَمْلِكُـوْنَ مَوْتًا وَّلَا حَيَاةً وَّّلَا نُشُوْرًا (3)

اور انہوں نے اللہ کے سوا ایسے معبود بنا رکھے ہیں جو کچھ بھی پیدا نہیں کر سکتے حالانکہ وہ خود پیدا کیے گئے ہیں اور وہ اپنی ذات کے لیے نقصان اور نفع کے مالک نہیں اور موت اور زندگی اور دوبارہ اٹھنے کے بھی مالک نہیں۔

وَقَالَ الَّـذِيْنَ كَفَرُوٓا اِنْ هٰذَآ اِلَّآ اِفْكُ   ِۨ افْتَـرَاهُ وَاَعَانَهٝ عَلَيْهِ قَوْمٌ اٰخَرُوْنَ ۖ فَقَدْ جَآءُوْا ظُلْمًا وَّزُوْرًا (4)

اور کافر کہتے ہیں کہ یہ تو محض جھوٹ ہے جسے اس نے بنا لیا ہے اور دوسرے لوگوں نے اس میں اس کی مدد کی ہے، پس وہ بڑے ظلم اور جھوٹ پر اتر آئے ہیں۔

وَقَالُـوٓا اَسَاطِيْـرُ الْاَوَّلِيْنَ اكْتَتَـبَهَا فَهِىَ تُمْلٰى عَلَيْهِ بُكْـرَةً وَّّاَصِيْلًا (5)

اور کہتے ہیں کہ پہلوں کی کہانیاں ہیں جنہیں اس نے لکھ رکھا ہے پس وہی اس پر صبح اور شام پڑھی جاتی ہیں۔

قُلْ اَنْزَلَـهُ الَّـذِىْ يَعْلَمُ السِّرَّ فِى السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ ۚ اِنَّهٝ كَانَ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا (6)

کہہ دو کہ اسے تو اس نے نازل کیا ہے جو آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتیں جانتا ہے، بے شک وہ بخشنے والا نہایت رحم والا ہے۔

وَقَالُوْا مَالِ هٰذَا الرَّسُوْلِ يَاْكُلُ الطَّعَامَ وَيَمْشِىْ فِى الْاَسْوَاقِ ۙ لَوْلَآ اُنْزِلَ اِلَيْهِ مَلَكٌ فَيَكُـوْنَ مَعَهٝ نَذِيْـرًا (7)

اور کہتے ہیں اس رسول کو کیا ہوگیا کہ کھانا کھاتا اور بازاروں میں پھرتا ہے، اس کے پاس کوئی فرشتہ کیوں نہیں بھیجا گیا کہ اس کے ساتھ وہ بھی ڈرانے والا ہوتا۔

اَوْ يُلْقٰٓى اِلَيْهِ كَنْزٌ اَوْ تَكُـوْنُ لَـهٝ جَنَّـةٌ يَّّاْكُلُ مِنْـهَا ۚ وَقَالَ الظَّالِمُوْنَ اِنْ تَتَّبِعُوْنَ اِلَّا رَجُلًا مَّسْحُوْرًا (8)

یا اس کے پاس کوئی خزانہ آجاتا یا اس کے لیے باغ ہوتا جس میں سے کھاتا، اور بے انصافوں نے کہا کہ تم تو بس ایک ایسے شخص کے تابع ہوگئے جس پر جادو کیا گیا ہے۔

اُنْظُرْ كَيْفَ ضَرَبُوْا لَكَ الْاَمْثَالَ فَضَلُّوْا فَلَا يَسْتَطِيْعُوْنَ سَبِيْلًا (9)

دیکھو تو تمہارے لیے کیسی مثالیں بیان کرتے ہیں پس وہ ایسے گمراہ ہوئے کہ راستہ بھی نہیں پا سکتے۔

تَبَارَكَ الَّـذِىٓ اِنْ شَآءَ جَعَلَ لَكَ خَيْـرًا مِّنْ ذٰلِكَ جَنَّاتٍ تَجْرِىْ مِنْ تَحْتِـهَا الْاَنْـهَارُۙ وَيَجْعَلْ لَّكَ قُصُوْرًا (10)

بڑی برکت ہے اس کی جو چاہے تو تیرے لیے اس سے بہتر باغ بنا دے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں، اور تیرے لیے محل بنا دے۔

بَلْ كَذَّبُوْا بِالسَّاعَةِ ۖ وَاَعْتَدْنَا لِمَنْ كَذَّبَ بِالسَّاعَةِ سَعِيْـرًا (11)

بلکہ انہوں نے تو قیامت کو جھوٹ سمجھ لیا ہے اور ہم نے اس کے لیے آگ تیار کی ہے جو قیامت کو جھٹلاتا ہے۔

اِذَا رَاَتْهُـمْ مِّنْ مَّكَانٍ بَعِيْدٍ سَـمِعُوْا لَـهَا تَغَيُّظًا وَّزَفِيْـرًا (12)

جب وہ انہیں دور سے دیکھے گی تو اس کے جوش و خروش کی آواز سنیں گے۔

وَاِذَآ اُلْـقُوْا مِنْـهَا مَكَانًا ضَيِّقًا مُّقَرَّنِيْنَ دَعَوْا هُنَالِكَ ثُبُوْرًا (13)

اور جب وہ اس کے کسی تنگ مکان میں جکڑ کر ڈال دیے جائیں گے تو وہاں موت کو پکاریں گے۔

لَّا تَدْعُوا الْيَوْمَ ثُبُوْرًا وَّاحِدًا وَّادْعُوْا ثُبُوْرًا كَثِيْـرًا (14)

آج ایک موت کو نہ پکارو اور بہت سی موتوں کو پکارو۔

قُلْ اَذٰلِكَ خَيْـرٌ اَمْ جَنَّـةُ الْخُلْـدِ الَّتِىْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَ ۚ كَانَتْ لَـهُـمْ جَزَآءً وَمَصِيْـرًا (15)

کہہ دو کیا یہ بہتر ہے یا وہ بہشت جس کا پرہیزگاروں کے لیے وعدہ کیا گیا ہے، جو ان کا بدلہ اور ٹھکانہ ہوگی۔

لَّـهُـمْ فِيْـهَا مَا يَشَآءُوْنَ خَالِـدِيْنَ ۚ كَانَ عَلٰى رَبِّكَ وَعْدًا مَّسْئُـوْلًا (16)

وہاں انہیں جو چاہیں گے ملے گا وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے، یہ وعدہ تیرے رب کے ذمہ ہے جو قابلِ درخواست ہے۔

وَيَوْمَ يَحْشُرُهُـمْ وَمَا يَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّـٰهِ فَيَقُوْلُ ءَاَنْتُـمْ اَضْلَلْتُـمْ عِبَادِىْ هٰٓؤُلَآءِ اَمْ هُـمْ ضَلُّوا السَّبِيْلَ (17)

اور جس دن انہیں اور ان کے معبودوں کو جمع کرے گا جنہیں وہ اللہ کے سوا پوجتے تھے تو فرمائے گا کیا تم ہی نے میرے ان بندوں کو گمراہ کیا تھا یا وہ خود راستہ بھول گئے تھے۔

قَالُوْا سُبْحَانَكَ مَا كَانَ يَنْبَغِىْ لَنَآ اَنْ نَّتَّخِذَ مِنْ دُوْنِكَ مِنْ اَوْلِيَآءَ وَلٰكِنْ مَّتَّعْتَـهُـمْ وَاٰبَآءَهُـمْ حَتّـٰى نَسُوا الـذِّكْـرَۚ وَكَانُـوْا قَوْمًا بُوْرًا (18)

کہیں گے تو پاک ہے ہمیں یہ کب لائق تھا کہ تیرے سوا کسی اور کو کارساز بناتے لیکن تو نے انہیں اور ان کے باپ دادا کو یہاں تک آسودگی دی تھی کہ وہ یاد کرنا بھول گئے، اور یہ لوگ تباہ ہونے والے تھے۔

فَقَدْ كَذَّبُوْكُمْ بِمَا تَقُوْلُوْنَ فَمَا تَسْتَطِيْعُوْنَ صَرْفًا وَّلَا نَصْرًا ۚ وَمَنْ يَّظْلِمْ مِّنْكُمْ نُذِقْهُ عَذَابًا كَبِيْـرًا (19)

سو تمہارے معبودوں نے تمہاری باتوں میں تمہیں جھٹلا دیا سو تم نہ تو ٹال سکتے ہو اور نہ مدد دے سکتے ہو، اور جو تم میں سے ظلم کرے گا ہم اسے بڑا عذاب چکھائیں گے۔

وَمَآ اَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِنَ الْمُرْسَلِيْنَ اِلَّآ اِنَّـهُـمْ لَيَاْكُلُوْنَ الطَّعَامَ وَيَمْشُوْنَ فِى الْاَسْوَاقِ ۗ وَجَعَلْنَا بَعْضَكُمْ لِبَعْضٍ فِتْنَةً ۚ اَتَصْبِـرُوْنَ ۚ وَكَانَ رَبُّكَ بَصِيْـرًا (20)

اور ہم نے تجھ سے پہلے جتنے پیغمبر بھیجے وہ کھانا بھی کھاتے تھے اور بازاروں میں بھی چلتے پھرتے تھے، اور ہم نے تمہیں ایک دوسرے کے لیے آزمائش بنایا، کیا تم ثابت قدم رہتے ہو، اور تیرا رب سب کچھ دیکھنے والا ہے۔

وَقَالَ الَّـذِيْنَ لَا يَرْجُوْنَ لِقَآءَنَا لَوْلَآ اُنْزِلَ عَلَيْنَا الْمَلَآئِكَـةُ اَوْ نَرٰى رَبَّنَا ۗ لَقَدِ اسْتَكْـبَـرُوْا فِىٓ اَنْفُسِهِـمْ وَعَتَوْا عُتُوًّا كَبِيْـرًا (21)

اور ان لوگوں نے کہا جو ہم سے ملنے کی امید نہیں رکھتے کہ ہمارے پاس فرشتے کیوں نہ بھیجے گئے یا ہم اپنے رب کو دیکھ لیتے، البتہ انہوں نے اپنے آپ کو بہت بڑا سمجھ لیا ہے اور بہت بڑی سرکشی کی ہے۔

يَوْمَ يَرَوْنَ الْمَلَآئِكَـةَ لَا بُشْرٰى يَوْمَئِذٍ لِّلْمُجْرِمِيْنَ وَيَقُوْلُوْنَ حِجْرًا مَّحْجُوْرًا (22)

جس دن فرشتوں کو دیکھیں گے اس دن مجرموں کے لیے کوئی خوشی نہیں ہوگی اور کہیں گے آڑ کر دی جائے۔

وَقَدِمْنَـآ اِلٰى مَا عَمِلُوْا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنَاهُ هَبَـآءً مَّنْثُوْرًا (23)

اور جو عمل انہوں نے کیے تھے ہم ان کی طرف متوجہ ہوں گے پھر انہیں اڑتی ہوئی خاک کر دیں گے۔

اَصْحَابُ الْجَنَّـةِ يَوْمَئِذٍ خَيْـرٌ مُّسْتَقَرًّا وَّاَحْسَنُ مَقِيْلًا (24)

اس دن بہشتیوں کا ٹھکانا بہتر ہوگا اور دوپہر کی آرام گاہ بھی عمدہ ہو گی۔

وَيَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَآءُ بِالْغَمَامِ وَنُزِّلَ الْمَلَآئِكَـةُ تَنْزِيْلًا (25)

اور جس دن آسمان بادل سے پھٹ جائے گا اور فرشتے بکثرت اتارے جائیں گے۔

اَلْمُلْكُ يَوْمَئِذِ     ِۨ الْحَقُّ لِلرَّحْـمٰنِ ۚ وَكَانَ يَوْمًا عَلَى الْكَافِـرِيْنَ عَسِيْـرًا (26)

اس دن حقیقی حکومت رحمان ہی کی ہوگی، اور وہ دن کافروں پر بڑا سخت ہوگا۔

وَيَوْمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلٰى يَدَيْهِ يَقُوْلُ يَا لَيْتَنِى اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُوْلِ سَبِيْلًا (27)

اور اس دن ظالم اپنے ہاتھ کاٹ کاٹ کھائے گا کہے گا اے کاش میں بھی رسول کے ساتھ راہ چلتا۔

يَا وَيْلَتٰى لَيْتَنِىْ لَمْ اَتَّخِذْ فُـلَانًا خَلِيْلًا (28)

ہائے میری شامت! کاش میں نے فلاں کو دوست نہ بنایا ہوتا۔

لَّـقَدْ اَضَلَّنِىْ عَنِ الـذِّكْرِ بَعْدَ اِذْ جَآءَنِىْ ۗ وَكَانَ الشَّيْطَانُ لِلْاِنْسَانِ خَذُوْلًا (29)

اسی نے تو نصیحت کے آنے کے بعد مجھے بہکا دیا، اور شیطان تو انسان کو رسوا کرنے والا ہی ہے۔

وَقَالَ الرَّسُوْلُ يَا رَبِّ اِنَّ قَوْمِى اتَّخَذُوْا هٰذَا الْقُرْاٰنَ مَهْجُوْرًا (30)

اور رسول کہے گا اے میرے رب بے شک میری قوم نے اس قرآن کو نظر انداز کر رکھا تھا۔

وَكَذٰلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِيٍّ عَدُوًّا مِّنَ الْمُجْرِمِيْنَ ۗ وَكَفٰى بِرَبِّكَ هَادِيًا وَّنَصِيْـرًا (31)

اور ہم اسی طرح مجرموں کو ہر ایک نبی کا دشمن بناتے رہے ہیں اور ہدایت کرنے اور مدد کرنے کے لیے تیرا رب کافی ہے۔

وَقَالَ الَّـذِيْنَ كَفَرُوْا لَوْلَا نُزِّلَ عَلَيْهِ الْقُرْاٰنُ جُـمْلَـةً وَّّاحِدَةً ۚ كَذٰلِكَ لِنُـثَبِّتَ بِهٖ فُـؤَادَكَ ۖ وَرَتَّلْنَاهُ تَـرْتِيْلًا (32)

اور کافر کہتے ہیں کہ اس پر یکبارگی قرآن کیوں نازل نہیں کیا گیا، اس طرح اتارا گیا ہے تاکہ ہم اس سے تیرے دل کو اطمینان دیں اور ہم نے اسے ٹھہر ٹھہر کر پڑھ سنایا۔

وَلَا يَاْتُـوْنَكَ بِمَثَلٍ اِلَّا جِئْنَاكَ بِالْحَقِّ وَاَحْسَنَ تَفْسِيْـرًا (33)

اور جو انوکھی بات تیرے سامنے لائیں گے ہم بھی تمہیں اس کا بہت ٹھیک جواب اور بہت عمدہ حل بتاتے ہیں۔

اَلَّـذِيْنَ يُحْشَرُوْنَ عَلٰى وُجُوْهِهِـمْ اِلٰى جَهَنَّـمَۙ اُولٰٓئِكَ شَرٌّ مَّكَانًا وَّاَضَلُّ سَبِيْلًا (34)

جو لوگ مونہوں کے بل گھسیٹ کر جہنم میں ڈالیں جائیں گے، یہی برے درجے والے ہیں اور بہت ہی بڑے گمراہ ہیں۔

وَلَقَدْ اٰتَيْنَا مُوْسَى الْكِتَابَ وَجَعَلْنَا مَعَهٝٓ اَخَاهُ هَارُوْنَ وَزِيْـرًا (35)

اور البتہ تحقیق ہم نے موسٰی کو کتاب دی اور ہم نے اس کے ساتھ اس کے بھائی ہارون کو وزیر بنایا۔

فَقُلْنَا اذْهَبَآ اِلَى الْقَوْمِ الَّـذِيْنَ كَذَّبُوْا بِاٰيَاتِنَاۖ فَدَمَّرْنَاهُـمْ تَدْمِيْـرًا (36)

پھر ہم نے کہا تم دونوں ان لوگوں کی طرف جاؤ جنہوں نے ہماری آیتیں جھٹلائی ہیں پھر ہم نے انہیں جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیا۔

وَقَوْمَ نُـوْحٍ لَّمَّا كَذَّبُوا الرُّسُلَ اَغْرَقْنَاهُـمْ وَجَعَلْنَاهُـمْ لِلنَّاسِ اٰيَةً ۖ وَاَعْتَدْنَا لِلظَّالِمِيْنَ عَذَابًا اَلِيْمًا (37)

اور نوح کی قوم کو بھی جب انہوں نے رسولوں کو جھٹلایا تو ہم نے انہیں غرق کر دیا اور ہم نے انہیں لوگوں کے لیے نشانی بنا دیا، اور ہم نے ظالموں کے لیے دردناک عذاب تیار کیا ہے۔

وَعَادًا وَّثَمُوْدَ وَاَصْحَابَ الرَّسِّ وَقُرُوْنًا بَيْنَ ذٰلِكَ كَثِيْـرًا (38)

اور عاد اور ثمود اور کنوئیں والوں کو بھی اور بہت سے زمانے جو ان کے درمیان تھے۔

وَكُلًّا ضَرَبْنَا لَـهُ الْاَمْثَالَ ۖ وَكُلًّا تَبَّـرْنَا تَتْبِيْـرًا (39)

اور ہم نے ہر ایک کو مثالیں دے کر سمجھایا تھا اور سب کو ہم نے ہلاک کر دیا۔

وَلَقَدْ اَتَوْا عَلَى الْقَرْيَةِ الَّتِىٓ اُمْطِرَتْ مَطَرَ السَّوْءِ ۚ اَفَلَمْ يَكُـوْنُـوْا يَرَوْنَـهَا ۚ بَلْ كَانُـوْا لَا يَرْجُوْنَ نُشُوْرًا (40)

اور یہ اس بستی پر بھی گزرے ہیں جس پر بری طرح پتھر برسائے گئے، سو کیا یہ لوگ اسے دیکھتے نہیں رہتے، بلکہ یہ لوگ مر کر زندہ ہونے کی امید ہی نہیں رکھتے۔

وَاِذَا رَاَوْكَ اِنْ يَّتَّخِذُوْنَكَ اِلَّا هُزُوًاۖ اَهٰذَا الَّـذِىْ بَعَثَ اللّـٰهُ رَسُوْلًا (41)

اور جب یہ لوگ تمہیں دیکھتے ہیں تو بس تم سے مذاق کرنے لگتے ہیں کہ کیا یہی ہے جسے اللہ نے رسول بنا کر بھیجا۔

اِنْ كَادَ لَيُضِلُّنَا عَنْ اٰلِـهَتِنَا لَوْلَآ اَنْ صَبَـرْنَا عَلَيْـهَا ۚ وَسَوْفَ يَعْلَمُوْنَ حِيْنَ يَرَوْنَ الْعَذَابَ مَنْ اَضَلُّ سَبِيْلًا (42)

اس نے تو ہمیں ہمارے معبودوں سے ہٹا ہی دیا ہوتا اگر ہم ان پر قائم نہ رہتے، اور انہیں جلدی معلوم ہو جائے گا جب عذاب دیکھیں گے کہ کون شخص گمراہ تھا۔

اَرَاَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰـهَهٝ هَوَاهُۖ اَفَاَنْتَ تَكُـوْنُ عَلَيْهِ وَكِيْلًا (43)

کیا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے اپنا خدا اپنی خواہشات نفسانی کو بنا رکھا ہے، پھر کیا تو اس کا ذمہ دار ہو سکتا ہے۔

اَمْ تَحْسَبُ اَنَّ اَكْثَرَهُـمْ يَسْـمَعُوْنَ اَوْ يَعْقِلُوْنَ ۚ اِنْ هُـمْ اِلَّا كَالْاَنْعَامِ ۖ بَلْ هُـمْ اَضَلُّ سَبِيْلًا (44)

یا تو خیال کرتا ہے کہ اکثر ان میں سے سنتے یا سمجھتے ہیں، یہ تو محض چوپایوں کی طرح ہیں، بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ ہیں۔

اَلَمْ تَـرَ اِلٰى رَبِّكَ كَيْفَ مَدَّ الظِّلَّ ۚ وَلَوْ شَآءَ لَجَعَلَـهٝ سَاكِنًاۚ ثُـمَّ جَعَلْنَا الشَّمْسَ عَلَيْهِ دَلِيْلًا (45)

کیا تو نے اپنے رب کی طرف نہیں دیکھا کہ اس نے سایہ کو کیسے پھیلایا ہے، اور اگر چاہتا تو اسے ٹھہرا رکھتا، پھر ہم نے سورج کو اس کا سبب بنا دیا ہے۔

ثُـمَّ قَبَضْنَاهُ اِلَيْنَا قَبْضًا يَّسِيْـرًا (46)

پھر ہم اسے آہستہ آہستہ اپنی طرف سمیٹتے ہیں۔

وَهُوَ الَّـذِىْ جَعَلَ لَكُمُ اللَّيْلَ لِبَاسًا وَّالنَّوْمَ سُبَاتًا وَّجَعَلَ النَّـهَارَ نُشُوْرًا (47)

اور وہی ہے جس نے تمہارے لیے رات کو اوڑھنا اور نیند کو راحت بنا دیا اور دن چلنے پھرنے کے لیے بنایا۔

وَهُوَ الَّـذِىٓ اَرْسَلَ الرِّيَاحَ بُشْرًا بَيْنَ يَدَىْ رَحْـمَتِهٖ ۚ وَاَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً طَهُوْرًا (48)

اور وہی تو ہے جو اپنی رحمت سے پہلے خوشخبری لانے والی ہوائیں چلاتا ہے، اور ہم نے آسمان سے پاک پانی نازل فرمایا۔

لِّنُحْيِىَ بِهٖ بَلْـدَةً مَّيْتًا وَّنُسْقِيَهٝ مِمَّا خَلَقْنَـآ اَنْعَامًا وَّاَنَاسِىَّ كَثِيْـرًا (49)

تاکہ ہم اس سے مرے ہوئے شہر کو زندہ کریں اور اسے اپنی پیدا کی ہوئی چیزوں، چارپایوں اور بہت سے آدمیوں کو پلائیں۔

وَلَقَدْ صَرَّفْنَاهُ بَيْنَـهُـمْ لِيَذَّكَّرُوْاۖ فَاَبٰٓى اَكْثَرُ النَّاسِ اِلَّا كُفُوْرًا (50)

اور ہم نے اسے لوگوں میں بانٹ دیا ہے تاکہ نصیحت حاصل کریں، پس بہت سے آدمی ناشکری کیے بغیر نہ رہے۔

وَلَوْ شِئْنَا لَبَعَثْنَا فِىْ كُلِّ قَرْيَةٍ نَّذِيْـرًا (51)

اور اگر ہم چاہتے تو ہر گاؤں میں ایک ڈرانے والا بھیج دیتے۔

فَلَا تُطِـعِ الْكَافِـرِيْنَ وَجَاهِدْهُـمْ بِهٖ جِهَادًا كَبِيْـرًا (52)

پس کافروں کا کہا نہ مان ان کے ساتھ بڑے زور سے ان کا مقابلہ کر۔

وَهُوَ الَّـذِىْ مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ هٰذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ وَّهٰذَا مِلْحٌ اُجَاجٌۚ وَجَعَلَ بَيْنَـهُمَا بَـرْزَخًا وَّحِجْرًا مَّحْجُوْرًا (53)

اور وہی ہے جس نے دو دریاؤں کو آپس میں ملا دیا، یہ میٹھا خوشگوار ہے اور یہ کھاری کڑوا ہے، اور ان دونوں میں ایک پردہ اور مستحکم آڑ بنا دی۔

وَهُوَ الَّـذِىْ خَلَقَ مِنَ الْمَآءِ بَشَـرًا فَجَعَلَـهٝ نَسَبًا وَّصِهْرًا ۗ وَكَانَ رَبُّكَ قَدِيْـرًا (54)

اور وہی ہے جس نے انسان کو پانی سے پیدا کیا پھر اس کے لیے رشتہ نسب اور دامادی قائم کیا، اور تیرا رب ہر چیز پر قادر ہے۔

وَيَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّـٰهِ مَا لَا يَنْفَعُهُـمْ وَلَا يَضُرُّهُـمْ ۗ وَكَانَ الْكَافِرُ عَلٰى رَبِّهٖ ظَهِيْـرًا (55)

اور وہ اللہ کے سوا ایسے کو پوجتے ہیں جو انہیں نہ نفع دے سکتے ہیں نہ نقصان پہنچا سکتے ہیں، اور کافر اپنے رب کی طرف پیٹھ پھیرنے والا ہے۔

وَمَآ اَرْسَلْنَاكَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّنَذِيْـرًا (56)

اور ہم نے تمہیں محض خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔

قُلْ مَآ اَسْاَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجْرٍ اِلَّا مَنْ شَآءَ اَنْ يَّتَّخِذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِيْلًا (57)

کہہ دو میں اس پر تم سے کوئی مزدوری نہیں مانگتا مگر جو شخص اپنے رب کی طرف راستہ معلوم کرنا چاہے۔

وَتَوَكَّلْ عَلَى الْحَيِّ الَّـذِىْ لَا يَمُوْتُ وَسَبِّـحْ بِحَـمْدِهٖ ۚ وَكَفٰى بِهٖ بِذُنُـوْبِ عِبَادِهٖ خَبِيْـرًا (58)

اور تم اس زندہ خدا پر بھروسہ رکھو جو کبھی نہ مرے گا اور اس کی تسبیح اور حمد کرتے رہو، اور وہ اپنے بندوں کے گناہوں سے کافی خبردار ہے۔

اَلَّـذِىْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضَ وَمَا بَيْنَـهُمَا فِىْ سِتَّةِ اَيَّامٍ ثُـمَّ اسْتَوٰى عَلَى الْعَرْشِ ۚ اَلرَّحْـمٰنُ فَاسْاَلْ بِهٖ خَبِيْـرًا (59)

جس نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے چھ دن میں بنایا پھر عرش پر قائم ہوا، وہ رحمان ہے پس اس کی شان کسی خبردار سے پوچھو۔

وَاِذَا قِيْلَ لَـهُـمُ اسْجُدُوْا لِلرَّحْـمٰنِۚ قَالُوْا وَمَا الرَّحْـمٰنُۖ اَنَسْجُدُ لِمَا تَاْمُرُنَا وَزَادَهُـمْ نُفُوْرًا ۩ (60)

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ رحمان کو سجدہ کرو، تو کہتے ہیں رحمان کیا ہے، کیا ہم اسے سجدہ کریں جس کے لیے تو کہہ دے اور اس سے انہیں اور زیادہ نفرت ہوتی ہے۔

تَبَارَكَ الَّـذِىْ جَعَلَ فِى السَّمَآءِ بُـرُوْجًا وَّجَعَلَ فِيْـهَا سِرَاجًا وَّقَمَرًا مُّنِيْـرًا (61)

بڑا برکت والا ہے وہ جس نے آسمان میں ستارے بنائے اور اس میں چراغ اور چمکتا ہوا چاند بھی بنایا۔

وَهُوَ الَّـذِىْ جَعَلَ اللَّيْلَ وَالنَّـهَارَ خِلْفَةً لِّمَنْ اَرَادَ اَنْ يَّذَّكَّـرَ اَوْ اَرَادَ شُكُـوْرًا (62)

اور وہی ہے جس نے رات اور دن یکے بعد دیگرے آنے والے بنائے، یہ اس کے لیے ہے جو سمجھنا چاہے یا شکر کرنا چاہے۔

وَعِبَادُ الرَّحْـمٰنِ الَّـذِيْنَ يَمْشُوْنَ عَلَى الْاَرْضِ هَوْنًا وَاِذَا خَاطَبَهُـمُ الْجَاهِلُوْنَ قَالُوْا سَلَامًا (63)

اور رحمنٰ کے بندے وہ ہیں جو زمین پردبے پاؤں چلتے ہیں اورجب ان سے بے سمجھ لوگ بات کریں تو کہتے ہیں سلام ہے۔

وَالَّـذِيْنَ يَبِيْتُـوْنَ لِرَبِّهِـمْ سُجَّدًا وَّقِيَامًا (64)

اور وہ لوگ جو اپنے رب کے سامنے سجدہ میں اور کھڑے ہو کر رات گزارتے ہیں۔

وَالَّـذِيْنَ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّـمَ ۖ اِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا (65)

اور وہ لوگ جو کہتے ہیں اے ہمارے رب ہم سے دوزخ کا عذاب دور کر دے، بے شک اس کا عذاب پوری تباہی ہے۔

اِنَّـهَا سَآءَتْ مُسْتَقَرًّا وَّمُقَامًا (66)

بے شک وہ برا ٹھکانا اور بری قیام گاہ ہے۔

وَالَّـذِيْنَ اِذَآ اَنْفَقُوْا لَمْ يُسْرِفُوْا وَلَمْ يَقْتُـرُوْا وَكَانَ بَيْنَ ذٰلِكَ قَوَامًا (67)

اور وہ لوگ جب خرچ کرتے ہیں تو فضول خرچی نہیں کرتے اور نہ تنگی کرتے ہیں اور ان کا خرچ ان دونوں کے درمیان اعتدال پر ہوتا ہے۔

وَالَّـذِيْنَ لَا يَدْعُوْنَ مَعَ اللّـٰهِ اِلٰـهًا اٰخَرَ وَلَا يَقْتُلُوْنَ النَّفْسَ الَّتِىْ حَرَّمَ اللّـٰهُ اِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُـوْنَ ۚ وَمَنْ يَّفْعَلْ ذٰلِكَ يَلْقَ اَثَامًا (68)

اور وہ جو اللہ کے سوا کسی اور معبود کو نہیں پکارتے اور اس شخص کو ناحق قتل نہیں کرتے جسے اللہ نے حرام کر دیا ہے اور زنا نہیں کرتے، اور جس شخص نے یہ کیا وہ گناہ میں جا پڑا۔

يُضَاعَفْ لَـهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيَخْلُدْ فِيْهٖ مُهَانًا (69)

قیامت کے دن اسے دگنا عذاب ہوگا اور اس میں ذلیل ہو کر پڑا رہے گا۔

اِلَّا مَنْ تَابَ وَاٰمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓئِكَ يُبَدِّلُ اللّـٰهُ سَيِّئَاتِـهِـمْ حَسَنَاتٍ ۗ وَكَانَ اللّـٰهُ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا (70)

مگر جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور نیک کام کیے سو انہیں اللہ برائیوں کی جگہ بھلائیاں بدل دے گا، اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

وَمَنْ تَابَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَاِنَّهٝ يَتُـوْبُ اِلَى اللّـٰهِ مَتَابًا (71)

اور جس نے توبہ کی اور نیک کام کیے تو وہ اللہ کی طرف رجوع کرتا ہے۔

وَالَّـذِيْنَ لَا يَشْهَدُوْنَ الزُّوْرَۙ وَاِذَا مَرُّوْا بِاللَّغْوِ مَرُّوْا كِـرَامًا (72)

اور جو بیہودہ باتوں میں شامل نہیں ہوتے، اور جب بیہودہ باتوں کے پاس سے گزریں تو شریفانہ طور سے گزرتے ہیں۔

وَالَّـذِيْنَ اِذَا ذُكِّرُوْا بِاٰيَاتِ رَبِّـهِـمْ لَمْ يَخِرُّوْا عَلَيْـهَا صُمًّا وَّعُمْيَانًا (73)

اور وہ لوگ جب انہیں ان کے رب کی آیتوں سے سمجھایا جاتا ہے تو ان پر بہرے اندھے ہو کر نہیں گرتے۔

وَالَّـذِيْنَ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ اَعْيُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِيْنَ اِمَامًا (74)

اور وہ جو کہتے ہیں کہ ہمارے رب ہمیں ہماری بیویوں اور اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنا دے۔

اُولٰٓئِكَ يُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَـرُوْا وَيُلَقَّوْنَ فِيْـهَا تَحِيَّـةً وَّّسَلَامًا (75)

یہی لوگ ہیں جنہیں ان کے صبر کے بدلہ میں جنت کے بالا خانے دیے جائیں گے اور ان کا وہاں دعا اور سلام سے استقبال کیا جائے گا۔

خَالِـدِيْنَ فِيْـهَا ۚ حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَّمُقَامًا (76)

اس میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے، ٹھہرنے اور رہنے کی خوب جگہ ہے۔

قُلْ مَا يَعْبَاُ بِكُمْ رَبِّىْ لَوْلَا دُعَآؤُكُمْ ۖ فَقَدْ كَذَّبْتُـمْ فَسَوْفَ يَكُـوْنُ لِزَامًا (77)

کہہ دو میرا رب تمہاری پروا نہیں کرتا اگر تم اسے نہ پکارو، سو تم جھٹلا تو چکے ہو پھر اب تو اس کا وبال پڑ کر رہے گا۔