(83) سورۃ المطففین
(مکی — کل آیات 36)
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ
وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِيْنَ
(1) ↖کم تولنے والوں کے لیے تباہی ہے۔
اَلَّـذِيْنَ اِذَا اكْتَالُوْا عَلَى النَّاسِ يَسْتَوْفُوْنَ
(2) ↖وہ لوگ کہ جب لوگوں سے ماپ کرلیں تو پورا کریں۔
وَاِذَا كَالُوْهُـمْ اَوْ وَّزَنُـوْهُـمْ يُخْسِرُوْنَ
(3) ↖اور جب ان کو ماپ کر یا تول کر دیں تو گھٹا کر دیں۔
اَلَا يَظُنُّ اُولٰٓئِكَ اَنَّـهُـمْ مَّبْعُوْثُوْنَ
(4) ↖کیا وہ خیال نہیں کرتے کہ وہ اٹھائے جائیں گے۔
اس بڑے دن کے لیے۔
يَوْمَ يَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِيْنَ
(6) ↖جس دن سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے۔
كَلَّآ اِنَّ كِتَابَ الْفُجَّارِ لَفِىْ سِجِّيْنٍ
(7) ↖ہرگز ایسا نہیں چاہیے (کہ کافروں کو چھٹکارہ مل جائے) بے شک نافرمانوں کے اعمال نامے سجین میں ہیں۔
وَمَآ اَدْرَاكَ مَا سِجِّيْنٌ
(8) ↖اور آپ کو کیا خبر کہ سجین کیا ہے۔
كِتَابٌ مَّرْقُوْمٌ
(9) ↖ایک دفتر ہے جس میں لکھا جاتا ہے۔
وَيْلٌ يَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ
(10) ↖اس دن جھٹلانے والوں کے لئے تباہی ہے۔
اَلَّـذِيْنَ يُكَذِّبُوْنَ بِيَوْمِ الدِّيْنِ
(11) ↖وہ جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں۔
وَمَا يُكَذِّبُ بِهٓ ٖ اِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ اَثِـيْمٍ
(12) ↖اور اس کو وہی جھٹلاتا ہے جو حد سے بڑھا ہوا گناہگار ہے۔
اِذَا تُـتْلٰى عَلَيْهِ اٰيَاتُنَا قَالَ اَسَاطِيْـرُ الْاَوَّلِيْنَ
(13) ↖جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتا ہے پہلوں کی کہانیاں ہیں۔
كَلَّا ۖ بَلْ ۜ رَانَ عَلٰى قُلُوْبِـهِـمْ مَّا كَانُـوْا يَكْسِبُوْنَ
(14) ↖ہرگز نہیں بلکہ ان کے (برے) کاموں سے ان کے دلوں پر زنگ لگ گیا ہے۔
كَلَّآ اِنَّـهُـمْ عَنْ رَّبِّهِـمْ يَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوْبُوْنَ
(15) ↖ہرگز نہیں بے شک وہ اپنے رب سے اس دن روک دیے جائیں گے۔
ثُـمَّ اِنَّـهُـمْ لَصَالُو الْجَحِيْـمِ
(16) ↖پھر بے شک وہ دوزخ میں گرنے والے ہیں۔
ثُـمَّ يُقَالُ هٰذَا الَّـذِىْ كُنْتُـمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ
(17) ↖پھر کہا جائے گا کہ یہی ہے وہ جسے تم جھٹلاتے تھے۔
كَلَّآ اِنَّ كِتَابَ الْاَبْـرَارِ لَفِىْ عِلِّيِّيْنَ
(18) ↖ہرگز نہیں (کہ مومنوں کو اجر نہ ملے) بے شک نیکوں کے اعمال نامے علییں میں ہیں۔
وَمَآ اَدْرَاكَ مَا عِلِّيُّوْنَ
(19) ↖اور آپ کو کیا خبر کہ علیین کیا ہے۔
كِتَابٌ مَّرْقُوْمٌ
(20) ↖ایک دفتر ہے جس میں لکھا جاتا ہے۔
يَشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُوْنَ
(21) ↖اسے مقرب فرشتے دیکھتے ہیں۔
اِنَّ الْاَبْـرَارَ لَفِىْ نَعِـيْمٍ
(22) ↖بے شک نیکوکار جنت میں ہوں گے۔
عَلَى الْاَرَآئِكِ يَنْظُرُوْنَ
(23) ↖تختوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے۔
تَعْرِفُ فِىْ وُجُوْهِهِـمْ نَضْرَةَ النَّعِـيْمِ
(24) ↖آپ ان کے چہروں میں نعمت کی تازگی معلوم کریں گے۔
يُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِيْقٍ مَّخْتُوْمٍ
(25) ↖ان کو خالص شراب مہر لگی ہوئی پلائی جائے گی۔
خِتَامُهٝ مِسْكٌ ۚ وَفِىْ ذٰلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُوْنَ
(26) ↖اس کی مہر مشک کی ہو گی اور رغبت کرنے والوں کو اس کی رغبت کرنی چاہیے۔
وَمِزَاجُهٝ مِنْ تَسْنِـيْمٍ
(27) ↖اور اس میں تسنیم ملی ہو گی۔
عَيْنًا يَّشْرَبُ بِـهَا الْمُقَرَّبُوْنَ
(28) ↖وہ ایک چشمہ ہے اس میں سے مقرب پیئیں گے۔
اِنَّ الَّـذِيْنَ اَجْرَمُوْا كَانُـوْا مِنَ الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا يَضْحَكُـوْنَ
(29) ↖بے شک نافرمان (دنیا میں) ایمان داروں سے ہنسی کیا کرتے تھے۔
وَاِذَا مَرُّوْا بِـهِـمْ يَتَغَامَزُوْنَ
(30) ↖اور جب ان (مسلمانوں) کے پاس سے گزرتے تو آپس میں آنکھ سے اشارے کرتے تھے۔
وَاِذَا انْقَلَبُـوٓا اِلٰٓى اَهْلِهِـمُ انْقَلَبُوْا فَكِهِيْنَ
(31) ↖اور جب اپنے گھر والوں کے پاس لوٹ کر جاتے تو ہنستے ہوئے جاتے تھے۔
وَاِذَا رَاَوْهُـمْ قَالُوٓا اِنَّ هٰٓؤُلَآءِ لَضَآلُّوْنَ
(32) ↖اور جب ان (مسلمانوں) کو دیکھتے تو کہتے بے شک یہی گمراہ ہیں۔
وَمَآ اُرْسِلُوْا عَلَيْـهِـمْ حَافِظِيْنَ
(33) ↖حالانکہ وہ ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے۔
فَالْيَوْمَ الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا مِنَ الْكُفَّارِ يَضْحَكُـوْنَ
(34) ↖پس آج (قیامت کے دن) وہ لوگ جو ایمان لائے کفار سے ہنس رہے ہوں گے۔
عَلَى الْاَرَآئِكِ يَنْظُرُوْنَ
(35) ↖تختوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے۔
هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُـوْا يَفْعَلُوْنَ
(36) ↖آیا (واقعی) کافروں کو بدلہ دیا گیا ہے ان اعمال کا جو وہ کیا کرتے تھے۔