سورت نمبر آیت نمبر
مکمل سورت

(47) سورۃ محمد
(مدنی — کل آیات 38)

فَاِذَا لَقِيْتُـمُ الَّـذِيْنَ كَفَرُوْا فَضَرْبَ الرِّقَابِ ؕ حَتّــٰٓى اِذَآ اَثْخَنْتُمُوْهُـمْ فَشُدُّوا الْوَثَاقَۙ فَاِمَّا مَنًّا بَعْدُ وَاِمَّا فِدَآءً حَتّـٰى تَضَعَ الْحَرْبُ اَوْزَارَهَا ۚ ذٰلِكَ ؕ وَلَوْ يَشَآءُ اللّـٰهُ لَانْتَصَرَ مِنْـهُـمْ وَلٰكِنْ لِّيَبْلُوَ بَعْضَكُمْ بِبَعْضٍ ۗ وَالَّـذِيْنَ قُتِلُوْا فِىْ سَبِيْلِ اللّـٰهِ فَلَنْ يُّضِلَّ اَعْمَالَـهُـمْ (4)

پس جب تم ان کے مقابل ہو جو کافر ہیں تو ان کی گردنیں مارو، یہاں تک کہ جب تم ان کو خوب مغلوب کرلو تو ان کی مشکیں کس لو، پھر یا تو اس کے بعد احسان کرو یا تاوان لے لو یہاں تک کہ لڑائی والے اپنے ہتھیار ڈال دیں، یہی (حکم) ہے، اور اگر اللہ چاہتا تو ان سے خود ہی بدلہ لے لیتا لیکن وہ تمہارا ایک دوسرے کے ساتھ امتحان کرنا چاہتا ہے، اور جو اللہ کی راہ میں مارے گئے ہیں اللہ ان کے اعمال برباد نہیں کرے گا۔