سورت نمبر   آیت نمبر
مکمل سورت

(13) سورۃ الرعد (مدنی — کل آیات 43)

قُلْ مَنْ رَّبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ قُلِ اللّـٰهُ ۚ قُلْ اَفَاتَّخَذْتُـمْ مِّنْ دُوْنِهٓ ٖ اَوْلِيَـآءَ لَا يَمْلِكُـوْنَ لِاَنْفُسِهِـمْ نَفْعًا وَّلَا ضَرًّا ۚ قُلْ هَلْ يَسْتَوِى الْاَعْمٰى وَالْبَصِيْـرُۙ اَمْ هَلْ تَسْتَوِى الظُّلُمَاتُ وَالنُّوْرُ ۗ اَمْ جَعَلُوْا لِلّـٰهِ شُرَكَآءَ خَلَقُوْا كَخَلْقِهٖ فَتَشَابَهَ الْخَلْقُ عَلَيْـهِـمْ ۚ قُلِ اللّـٰهُ خَالِقُ كُلِّ شَىْءٍ وَّهُوَ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ (16)

کہو آسمانوں اور زمین کا رب کون ہے کہہ دو اللہ، کہو پھر کیا تم نے اللہ کے سوا ان چیزوں کو معبود نہیں بنا رکھا جو اپنے نفسوں کے نفع اور نقصان کے بھی مالک نہیں، کہو کیا اندھا اور دیکھنے والا برابر ہوسکتا ہے، یا کہیں اندھیرا اور روشنی برابر ہو سکتے ہیں، کیا جنہیں انہوں نے اللہ کا شریک بنا رکھا ہے انہوں نے بھی اللہ کی مخلوق جیسی کوئی مخلوق بنائی ہے کہ پھر مخلوق ان کی نظر میں مشتبہ ہوگئی ہے، پیدا کرنے والا اللہ ہے اور وہ اکیلا زبردست ہے۔