(89) سورۃ الفجر
(مکی — کل آیات 30)
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ
فجر کی قسم ہے۔
اور دس راتوں کی۔
وَالشَّفْـعِ وَالْوَتْرِ
(3) ↖اور جفت اور طاق کی۔
وَاللَّيْلِ اِذَا يَسْرِ
(4) ↖اور رات کی جب وہ گزر جائے۔
هَلْ فِىْ ذٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِىْ حِجْرٍ
(5) ↖ان چیزوں کی قسم عقلمندوں کے واسطے معتبر ہے۔
اَلَمْ تَـرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ
(6) ↖کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے عاد کے ساتھ کیا سلوک کیا۔
اِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ
(7) ↖جو نسلِ ارم سے ستونوں والے تھے۔
اَلَّتِىْ لَمْ يُخْلَقْ مِثْلُـهَا فِى الْبِلَادِ
(8) ↖کہ ان جیسا شہروں میں پیدا نہیں کیا گیا۔
وَثَمُوْدَ الَّـذِيْنَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ
(9) ↖اور ثمود کے ساتھ جنہوں نے پتھروں کو وادی میں تراشا تھا۔
وَفِرْعَوْنَ ذِى الْاَوْتَادِ
(10) ↖اور فرعون میخوں والوں کے ساتھ۔
اَلَّـذِيْنَ طَغَوْا فِى الْبِلَادِ
(11) ↖ان سب نے ملک میں سرکشی کی۔
فَاَكْثَرُوْا فِيْـهَا الْفَسَادَ
(12) ↖پھر انہوں نے بہت فساد پھیلایا۔
فَصَبَّ عَلَيْـهِـمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ
(13) ↖پھر ان پر تیرے رب نے عذاب کا کوڑا پھینکا۔
اِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِ
(14) ↖بے شک آپ کا رب تاک میں ہے۔
فَاَمَّا الْاِنْسَانُ اِذَا مَا ابْتَلَاهُ رَبُّهٝ فَاَكْـرَمَهٝ وَنَعَّمَهٝ فَيَقُوْلُ رَبِّىٓ اَكْـرَمَنِ
(15) ↖لیکن انسان تو ایسا ہے کہ جب اسے اس کا رب آزماتا ہے پھر اسے عزت اور نعمت دیتا ہے تو کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے عزت بخشی ہے۔
وَاَمَّآ اِذَا مَا ابْتَلَاهُ فَقَدَرَ عَلَيْهِ رِزْقَهٝ فَيَقُوْلُ رَبِّىٓ اَهَانَنِ
(16) ↖لیکن جب اسے آزماتا ہے پھر اس پر اس کی روزی تنگ کرتا ہے تو کہتا ہے میرے رب نے مجھے ذلیل کر دیا۔
كَلَّا ۖ بَلْ لَّا تُكْرِمُوْنَ الْيَتِـيْمَ
(17) ↖ہرگز نہیں بلکہ تم یتیم کی عزت نہیں کرتے۔
وَلَا تَحَآضُّوْنَ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِيْنِ
(18) ↖اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتے ہو۔
وَتَاْكُلُوْنَ التُّرَاثَ اَكْلًا لَّمًّا
(19) ↖اور میت کا ترکہ سب سمیٹ کر کھا جاتے ہو۔
وَتُحِبُّوْنَ الْمَالَ حُبًّا جَمًّا
(20) ↖اور مال سے بہت زیادہ محبت رکھتے ہو۔
كَلَّآ اِذَا دُكَّتِ الْاَرْضُ دَكًّا دَكًّا
(21) ↖ہرگز نہیں (جیسا تم سمجھتے ہو) جب زمین کوٹ کوٹ کر ریزہ ریزہ کر دی جائے گی۔
وَجَآءَ رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا
(22) ↖اور آپ کے رب کا (تخت) آجائے گا اور فرشتے بھی صف بستہ چلے آئیں گے۔
وَجِيٓءَ يَوْمَئِذٍ بِجَهَنَّـمَ ۚ يَوْمَئِذٍ يَّتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ وَاَنّـٰى لَـهُ الـذِّكْرٰى
(23) ↖اور اس دن دوزخ لائی جائے گی، اس دن انسان سمجھے گا اور اس وقت اس کو سمجھنا کیا فائدہ دے گا۔
يَقُوْلُ يَا لَيْتَنِىْ قَدَّمْتُ لِحَيَاتِيْ
(24) ↖کہے گا اے کاش میں اپنی زندگی کے لیے کچھ آگے بھیجتا۔
فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهٝٓ اَحَدٌ
(25) ↖پس اس دن اس کا ساعذاب کوئی بھی نہ دے گا۔
وَلَا يُوْثِقُ وَثَاقَهٝٓ اَحَدٌ
(26) ↖اور نہ اس کے جکڑنے کے برابر کوئی جکڑنے والا ہوگا۔
يَآ اَيَّتُـهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّـةُ
(27) ↖(ارشاد ہوگا) اے اطمینان والی روح۔
اِرْجِعِىٓ اِلٰى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً
(28) ↖اپنے رب کی طرف لوٹ چل، تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی۔
فَادْخُلِىْ فِىْ عِبَادِيْ
(29) ↖پس میرے بندوں میں شامل ہو۔
وَادْخُلِىْ جَنَّتِيْ
(30) ↖اور میری جنت میں داخل ہو۔