(82) سورۃ الانفطار
(مکی — کل آیات 19)
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ
اِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتْ
(1) ↖جب آسمان پھٹ جائے۔
وَاِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْ
(2) ↖اور جب ستارے جھڑ جائیں۔
وَاِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ
(3) ↖اور جب سمندر ابل پڑیں۔
وَاِذَا الْقُبُوْرُ بُعْثِرَتْ
(4) ↖اور جب قبریں اکھاڑ دی جائیں۔
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَاَخَّرَتْ
(5) ↖تب ہر شخص جان لے گا کہ کیا آگے بھیجا اور کیا پیچھے چھوڑ آیا۔
يَآ اَيُّـهَا الْاِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيْمِ
(6) ↖اے انسان تجھے اپنے رب کریم کے بارے میں کس چیز نے مغرور کر دیا۔
اَلَّذِىْ خَلَقَكَ فَسَوَّاكَ فَعَدَلَكَ
(7) ↖جس نے تجھے پیدا کیا پھر تجھے ٹھیک کیا پھر تجھے برابر کیا۔
فِىٓ اَيِّ صُوْرَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَ
(8) ↖جس صورت میں چاہا تیرے اعضا کو جوڑ دیا۔
كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُوْنَ بِالدِّيْنِ
(9) ↖نہیں نہیں بلکہ تم جزا کو نہیں مانتے۔
وَاِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَافِظِيْنَ
(10) ↖اور بے شک تم پر محافظ ہیں۔
كِـرَامًا كَاتِبِيْنَ
(11) ↖عزت والے اعمال لکھنے والے۔
يَعْلَمُوْنَ مَا تَفْعَلُوْنَ
(12) ↖وہ جانتے ہیں جو تم کرتے ہو۔
اِنَّ الْاَبْـرَارَ لَفِىْ نَعِـيْمٍ
(13) ↖بے شک نیک لوگ نعمت میں ہوں گے۔
وَاِنَّ الْفُجَّارَ لَفِىْ جَحِـيْمٍ
(14) ↖اور بے شک نافرمان دوزخ میں ہوں گے۔
يَصْلَوْنَـهَا يَوْمَ الدِّيْنِ
(15) ↖انصاف کے دن اس میں داخل ہوں گے۔
وَمَا هُـمْ عَنْـهَا بِغَآئِبِيْنَ
(16) ↖اور وہ اس سے کہیں جانے نہ پائیں گے۔
وَمَآ اَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّيْنِ
(17) ↖اور تجھے کیا معلوم انصاف کا دن کیا ہے۔
ثُـمَّ مَآ اَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّيْنِ
(18) ↖پھر تجھے کیا خبر کہ انصاف کا دن کیا ہے۔
يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَيْئًا ۖ وَالْاَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِّلَّهِ
(19) ↖جس دن کوئی کسی کے لیے کچھ بھی نہ کر سکے گا اور اس دن اللہ ہی کا حکم ہوگا۔