سورت نمبر آیت نمبر

(55) سورۃ الرحمٰن
(مدنی — کل آیات 78)

بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ

اَلرَّحْـمٰنُ (1)

رحمنٰ ہی نے۔

عَلَّمَ الْقُرْاٰنَ (2)

قرآن سکھایا۔

خَلَقَ الْاِنْسَانَ (3)

اس نے انسان کو پیدا کیا۔

عَلَّمَهُ الْبَيَانَ (4)

اسے بولنا سکھایا۔

اَلشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ (5)

سورج اور چاند ایک حساب سے چل رہے ہیں۔

وَالنَّجْمُ وَالشَّجَرُ يَسْجُدَانِ (6)

اور بیلیں اور درخت سجدہ کر رہے ہیں۔

وَالسَّمَآءَ رَفَـعَهَا وَوَضَعَ الْمِيْـزَانَ (7)

اور آسمان کو اسی نے بلند کر دیا اور ترازو قائم کی۔

اَلَّا تَطْغَوْا فِى الْمِيْـزَانِ (8)

تاکہ تم تولنے میں زیادتی نہ کرو۔

وَاَقِيْمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا الْمِيْـزَانَ (9)

اور انصاف سے تولو اور تول نہ گھٹاؤ۔

وَالْاَرْضَ وَضَعَهَا لِلْاَنَامِ (10)

اور اس نے خلقت کے لیے زمین کو بچھا دیا۔

فِـيْـهَا فَاكِهَةٌ وَّّالنَّخْلُ ذَاتُ الْاَكْمَامِ (11)

اس میں میوے اور غلافوں والی کھجوریں ہیں۔

وَالْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَالرَّيْحَانُ (12)

اور بھوسے دار اناج اور پھول خوشبو دار ہیں۔

فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ (13)

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِ (14)

اس نے انسان کو ٹھیکری کی طرح بجتی ہوئی مٹی سے پیدا کیا۔

وَخَلَقَ الْجَآنَّ مِنْ مَّارِجٍ مِّنْ نَّارٍ (15)

اور اس نے جنوں کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا۔

فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ (16)

پھر تم (اے جن و انس) اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ الْمَغْرِبَيْنِ (17)

وہ دونوں مشرقوں اور مغربوں کا مالک ہے۔

فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ (18)

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيَانِ (19)

اس نے دو سمندر ملا دیے جو باہم ملتے ہیں۔

بَيْنَـهُمَا بَـرْزَخٌ لَّا يَبْغِيَانِ (20)

ان دونوں میں پردہ ہے کہ وہ حد سے تجاوز نہیں کرسکتے۔

فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ (21)

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

يَخْرُجُ مِنْـهُمَا اللُّـؤْلُـؤُ وَالْمَرْجَانُ (22)

ان دونوں میں سے موتی اور مونگا نکلتا ہے۔

فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ (23)

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

وَلَـهُ الْجَوَارِ الْمُنْشَاٰتُ فِى الْبَحْرِ كَالْاَعْلَامِ (24)

اور سمندر میں پہا ڑوں جیسے کھڑے ہوئے جہاز اسی کے ہیں۔

فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ (25)

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

كُلُّ مَنْ عَلَيْـهَا فَانٍ (26)

جو کوئی زمین پر ہے فنا ہوجانے والا ہے۔

وَيَبْقٰى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلَالِ وَالْاِكْـرَامِ (27)

اور آپ کے پروردگار کی ذات باقی رہے گی جو بڑی شان اور عظمت والا ہے۔

فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ (28)

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

يَسْاَلُـهٝ مَنْ فِى السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ ۚ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِىْ شَاْنٍ (29)

اس سے مانگتے ہیں جو آسمانوں اور زمین میں ہیں، ہر روز وہ ایک کام میں ہے۔

فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ (30)

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

سَنَفْرُغُ لَكُمْ اَيُّهَ الثَّقَلَانِ (31)

اے جن و انس ہم تمہارے لیے جلد ہی فارغ ہو جائیں گے۔

فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ (32)

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

يَا مَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ اِنِ اسْتَطَعْتُـمْ اَنْ تَنْفُذُوْا مِنْ اَقْطَارِ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ فَانْفُذُوْا ۚ لَا تَنْفُذُوْنَ اِلَّا بِسُلْطَانٍ (33)

اے جنوں اور انسانوں کے گروہ! اگر تم آسمانوں اور زمین کی حدود سے باہر نکل سکتے ہو تو نکل جاؤ، تم بغیر زور کے نہ نکل سکو گے (اور وہ ہے نہیں)۔

فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ (34)

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

يُـرْسَلُ عَلَيْكُمَا شُوَاظٌ مِّنْ نَّارٍ وَّنُحَاسٌ فَلَا تَنْتَصِرَانِ (35)

تم پر آگ کے شعلے اور دھواں چھوڑا جائے گا پھر تم بچ نہ سکو گے۔

فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ (36)

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

فَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ وَرْدَةً كَالدِّهَانِ (37)

پھر جب آسمان پھٹ جائے گا اور پھٹ کر گلابی تیل کی طرح سرخ ہو جائے گا۔

فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ (38)

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُسْاَلُ عَنْ ذَنْبِهٓ ٖ اِنْـسٌ وَّلَا جَآنٌّ (39)

پس اس دن اپنے گناہ کی بات نہ کوئی انسان اور نہ کوئی جن پوچھا جائے گا۔

فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ (40)

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

يُعْرَفُ الْمُجْرِمُوْنَ بِسِيْمَاهُـمْ فَيُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِىْ وَالْاَقْدَامِ (41)

مجرم اپنے چہرے کے نشان سے پہچانے جائیں گے پس پیشانی کے بالوں اور پاؤں سے پکڑے جائیں گے۔

فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ (42)

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

هٰذِهٖ جَهَنَّـمُ الَّتِىْ يُكَذِّبُ بِـهَا الْمُجْرِمُوْنَ (43)

یہی وہ دوزخ ہے جسے مجرم جھٹلاتے تھے۔

يَطُوْفُوْنَ بَيْنَـهَا وَبَيْنَ حَـمِيْـمٍ اٰنٍ (44)

گناہ گار جہنم میں اور کھولتے ہوئے پانی میں تڑپتے پھریں گے۔

فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ (45)

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ جَنَّـتَانِ (46)

اور اس کے لیے جو اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرتا ہے دو باغ ہوں گے۔

فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ (47)

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

ذَوَاتَـآ اَفْنَانٍ (48)

جن میں بہت سی شاخیں ہوں گی۔

فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ (49)

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

فِـيْهِمَا عَيْنَانِ تَجْرِيَانِ (50)

ان دونوں میں دو چشمے جاری ہوں گے۔

فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ (51)

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

فِـيْهِمَا مِنْ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوْجَانِ (52)

ان دونوں میں ہر میوہ کی دو قسمیں ہوں گی۔

فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ (53)

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

مُتَّكِئِيْنَ عَلٰى فُرُشٍ بَطَـآئِنُهَا مِنْ اِسْتَبْـرَقٍ ۚ وَجَنَى الْجَنَّتَيْنِ دَانٍ (54)

ایسے فرشوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے کہ جن کا استر مخملی ہوگا اور دونوں باغوں کا میوہ جھک رہا ہوگا۔

فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ (55)

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

فِـيْهِنَّ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِۙ لَمْ يَطْمِثْـهُنَّ اِنْـسٌ قَبْلَـهُـمْ وَلَا جَآنٌّ (56)

ان میں نیچی نگاہوں والی عورتیں ہوں گی، نہ تو انہیں ان سے پہلے کسی انسان نے اور نہ کسی جن نے چھوا ہوگا۔

فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ (57)

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

كَاَنَّهُنَّ الْيَاقُوْتُ وَالْمَرْجَانُ (58)

گویا کہ وہ یاقوت اور مونگا ہیں۔

فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ (59)

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

هَلْ جَزَآءُ الْاِحْسَانِ اِلَّا الْاِحْسَانُ (60)

نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا اور کیا ہے۔

فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ (61)

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

وَمِنْ دُوْنِهِمَا جَنَّـتَانِ (62)

اور ان دو کے علاوہ اور دو باغ ہوں گے۔

فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ (63)

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

مُدْهَآمَّـتَانِ (64)

وہ دونوں بہت ہی سبز ہوں گے۔

فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ (65)

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

فِـيْهِمَا عَيْنَانِ نَضَّاخَتَانِ (66)

ان دونوں میں دو چشمے ابلتے ہوئے ہوں گے۔

فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ (67)

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

فِـيْهِمَا فَاكِهَةٌ وَّّنَخْلٌ وَّرُمَّانٌ (68)

ان دونوں میں میوے اور کھجوریں اور انار ہوں گے۔

فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ (69)

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

فِـيْهِنَّ خَيْـرَاتٌ حِسَانٌ (70)

ان میں نیک خوبصورت عورتیں ہوں گی۔

فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ (71)

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

حُوْرٌ مَّقْصُوْرَاتٌ فِى الْخِيَامِ (72)

وہ حوریں جو خیموں میں بند ہوں گی۔

فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ (73)

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

لَمْ يَطْمِثْـهُنَّ اِنْـسٌ قَبْلَـهُـمْ وَلَا جَآنٌّ (74)

نہ انہیں ان سے پہلے کسی انسان نے اور نہ کسی جن نے چھوا ہوگا۔

فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ (75)

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

مُتَّكِئِيْنَ عَلٰى رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَّعَبْقَرِيٍّ حِسَانٍ (76)

قالینوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے جو سبز اور نہایت قیمتی نفیس ہوں گے۔

فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ (77)

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

تَبَارَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِى الْجَلَالِ وَالْاِكْـرَامِ (78)

آپ کے رب کا نام با برکت ہے جو بڑی شان اور عظمت والا ہے۔