سورت نمبر   آیت نمبر
مکمل سورت

(53) سورۃ النجم (مکی — کل آیات 62)

اَلَّـذِيْنَ يَجْتَنِبُوْنَ كَبَآئِرَ الْاِثْـمِ وَالْفَوَاحِشَ اِلَّا اللَّمَمَ ۚ اِنَّ رَبَّكَ وَاسِـعُ الْمَغْفِرَةِ ۚ هُوَ اَعْلَمُ بِكُمْ اِذْ اَنْشَاَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ وَاِذْ اَنْـتُـمْ اَجِنَّـةٌ فِىْ بُطُوْنِ اُمَّهَاتِكُمْ ۖ فَلَا تُزَكُّـوٓا اَنْفُسَكُمْ ۖ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقٰى (32)

وہ جو بڑے گناہوں اور بے حیائی کی باتوں سے بچتے ہیں مگر صغیرہ گناہوں سے (نہیں بچ پاتے)، بے شک آپ کا رب بڑی وسیع بخشش والا ہے، وہ تمہیں خوب جانتا ہے جب کہ تمہیں زمین سے پیدا کیا تھا اور جب کہ تم اپنی ماں کے پیٹ میں بچے تھے، پس اپنے آپ کو پاک نہ سمجھو وہ پرہیزگار کو خوب جانتا ہے۔