سورت نمبر   آیت نمبر
مکمل سورت

(5) سورۃ المائدۃ (مدنی — کل آیات 120)

وَاِذْ قَالَ اللّـٰهُ يَا عِيْسَى ابْنَ مَرْيَـمَ ءَاَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُوْنِىْ وَاُمِّىَ اِلٰـهَيْنِ مِنْ دُوْنِ اللّـٰهِ ۖ قَالَ سُبْحَانَكَ مَا يَكُـوْنُ لِىٓ اَنْ اَقُوْلَ مَا لَيْسَ لِىْ بِحَقٍّ ۚ اِنْ كُنْتُ قُلْتُهٝ فَقَدْ عَلِمْتَهٝ ۚ تَعْلَمُ مَا فِىْ نَفْسِىْ وَلَآ اَعْلَمُ مَا فِىْ نَفْسِكَ ۚ اِنَّكَ اَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوْبِ (116)

اور جب اللہ فرمائے گا اے مریم کے بیٹے عیسیٰ! کیا تو نے لوگوں سے کہا تھا کہ اللہ کے سوا مجھے اور میری ماں کو بھی خدا بنا لو، وہ عرض کرے گا تو پاک ہے مجھے لائق نہیں کہ ایسی بات کہوں جس کا مجھے حق نہیں، اگر میں نے یہ کہا ہوگا تو تجھے ضرور معلوم ہوگا، جو میرے دل میں ہے تو جانتا ہے اور جو تیرے دل میں ہے وہ میں نہیں جانتا، بے شک تو ہی چھپی ہوئی باتوں کا جاننے والا ہے۔