سورت نمبر آیت نمبر
مکمل سورت

(4) سورۃ النساء
(مدنی — کل آیات 176)

مِّنَ الَّـذِيْنَ هَادُوْا يُحَرِّفُوْنَ الْكَلِمَ عَنْ مَّوَاضِعِهٖ وَيَقُوْلُوْنَ سَـمِعْنَا وَعَصَيْنَا وَاسْـمَعْ غَيْـرَ مُسْـمَعٍ وَّرَاعِنَا لَيًّا بِاَلْسِنَـتِـهِـمْ وَطَعْنًا فِى الـدِّيْنِ ۚ وَلَوْ اَنَّـهُـمْ قَالُوْا سَـمِعْنَا وَاَطَعْنَا وَاسْـمَعْ وَانْظُرْنَا لَكَانَ خَيْـرًا لَّـهُـمْ وَاَقْـوَمَ وَلٰكِنْ لَّـعَنَـهُـمُ اللّـٰهُ بِكُـفْرِهِـمْ فَلَا يُؤْمِنُـوْنَ اِلَّا قَلِيْلًا (46)

یہودیوں میں بعض ایسے ہیں جو الفاظ کو ان کے محل سے پھیر (بگاڑ) دیتے ہیں اور کہتے ہیں ہم نے سنا اور نہیں مانا اور (کہتے ہیں) سنو! تمہیں نہ سنایا جائے اور (کہتے ہیں) راعِنا اپنی زبان کو مروڑ کر اور دین میں طعن کرنے کے خیال سے، اور اگر وہ یوں کہتے کہ ہم نے سنا اور ہم نے مانا اور تو سن اور ہم پر نظر کر تو ان کے حق میں بہتر اور درست ہوتا لیکن ان کے کفر کے سبب سے اللہ نے ان پر لعنت کی سو ان میں سے بہت کم لوگ ایمان لائیں گے۔