سورت نمبر   آیت نمبر
مکمل سورت

(4) سورۃ النساء (مدنی — کل آیات 176)

يَآ اَهْلَ الْكِتَابِ لَا تَغْلُوْا فِىْ دِيْنِكُمْ وَلَا تَقُوْلُوْا عَلَى اللّـٰهِ اِلَّا الْحَقَّ ۚ اِنَّمَا الْمَسِيْحُ عِيْسَى ابْنُ مَرْيَـمَ رَسُوْلُ اللّـٰهِ وَكَلِمَتُهٝ اَلْقَاهَآ اِلٰى مَرْيَـمَ وَرُوْحٌ مِّنْهُ ۖ فَـاٰمِنُـوْا بِاللّـٰهِ وَرُسُلِـهٖ ۖ وَلَا تَقُوْلُوْا ثَلَاثَةٌ ۚ اِنْتَـهُوْا خَيْـرًا لَّكُمْ ۚ اِنَّمَا اللّـٰهُ اِلٰـهٌ وَّاحِدٌ ۖ سُبْحَانَهٝٓ اَنْ يَّكُـوْنَ لَـهٝ وَلَـدٌ ۘ لَّـهٝ مَا فِى السَّمَاوَاتِ وَمَا فِى الْاَرْضِ ۗ وَكَفٰى بِاللّـٰهِ وَكِيْلًا (171)

اے اہل کتاب! تم اپنے دین میں حد سے نہ نکلو اور حق بات کے علاوہ اللہ کی شان میں کچھ نہ کہو، بے شک مریم کا بیٹا مسیح عیسیٰ اللہ کا رسول ہے اور اللہ کا ایک کلمہ ہے جسے اللہ نے مریم تک پہنچایا اور اللہ کی طرف سے ایک جان ہے، سو ایمان لاؤ اللہ پر اور اس کے سب رسولوں پر، اور نہ کہو کہ خدا تین ہیں، اس بات کو چھوڑ دو تو تمہارے لیے بہتر ہوگا، بے شک اللہ اکیلا معبود ہے، وہ اس سے پاک ہے اس کی اولاد ہو، اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے، اور اللہ کارساز کافی ہے۔