(18) سورۃ الکھف
(مکی — کل آیات 110)
سَيَقُوْلُوْنَ ثَلَاثَةٌ رَّابِعُهُـمْ كَلْبُهُمْۚ وَيَقُوْلُوْنَ خَـمْسَةٌ سَادِسُهُـمْ كَلْبُـهُـمْ رَجْـمًا بِالْغَيْبِ ۖ وَيَقُوْلُوْنَ سَبْعَةٌ وَّّثَامِنُـهُـمْ كَلْبُـهُـمْ ۚ قُلْ رَّبِّىٓ اَعْلَمُ بِعِدَّتِـهِـمْ مَّا يَعْلَمُهُـمْ اِلَّا قَلِيْلٌ ۗ فَلَا تُمَارِ فِـيْهِـمْ اِلَّا مِرَآءً ظَاهِرًاۖ وَّلَا تَسْتَفْتِ فِـيْهِـمْ مِّنْـهُـمْ اَحَدًا (22)
بعض کہیں گے تین ہیں چوتھا ان کا کتا ہے، اور بعض اٹکل پچو سے کہیں گے پانچ ہیں چھٹا ان کا کتا ہے، اور بعض کہیں گے سات ہیں آٹھواں ان کا کتا ہے، کہہ دو ان کی گنتی میرا رب ہی خوب جانتا ہے ان کا اصلی حال تو بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں، سو تو ان کے بارے میں سرسری گفتگو کے سوا جھگڑا نہ کر، اور ان میں سے کسی سے بھی ان کا حال دریافت نہ کر۔