(18) سورۃ الکھف
(مکی — کل آیات 110)
وَكَذٰلِكَ اَعْثَرْنَا عَلَيْـهِـمْ لِيَعْلَمُوٓا اَنَّ وَعْدَ اللّـٰهِ حَقٌّ وَّاَنَّ السَّاعَةَ لَا رَيْبَ فِـيْهَاۚ اِذْ يَتَنَازَعُوْنَ بَيْنَـهُـمْ اَمْرَهُـمْ ۖ فَقَالُوْا ابْنُـوْا عَلَيْـهِـمْ بُنْيَانًا ۖ رَّبُّهُـمْ اَعْلَمُ بِـهِـمْ ۚ قَالَ الَّـذِيْنَ غَلَبُوْا عَلٰٓى اَمْرِهِـمْ لَنَتَّخِذَنَّ عَلَيْـهِـمْ مَّسْجِدًا (21)
اور اسی طرح ہم نے ان کی خبر ظاہر کردی تاکہ لوگ سمجھ لیں کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے اور قیامت میں کوئی شک نہیں، جبکہ لوگ ان کے معاملہ میں جھگڑ رہے تھے، پھر کہا ان پر ایک عمارت بنا دو، ان کا رب ان کا حال خوب جانتا ہے، ان لوگوں نے کہا جو اپنے معاملے میں غالب آ گئے تھے کہ ہم ان پر ضرور ایک مسجد بنائیں گے۔