(111) سورۃ المسد
(مکی — کل آیات 5)
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ
تَبَّتْ يَدَآ اَبِىْ لَـهَبٍ وَّتَبَّ
(1) ↖ابو لہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے اور وہ ہلاک ہوگیا۔
مَآ اَغْنٰى عَنْهُ مَالُـهٝ وَمَا كَسَبَ
(2) ↖اس کا مال اور جو کچھ اس نے کمایا اس کے کام نہ آیا۔
سَيَصْلٰى نَارًا ذَاتَ لَـهَبٍ
(3) ↖وہ بھڑکتی ہوئی آگ میں پڑے گا۔
وَامْرَاَتُهٝ حَـمَّالَـةَ الْحَطَبِ
(4) ↖اور اس کی عورت بھی جو ایندھن اٹھائے پھرتی تھی۔
فِىْ جِيْدِهَا حَبْلٌ مِّنْ مَّسَدٍ
(5) ↖اس کی گردن میں مونج کی رسی ہے۔