(99) سورۃ الزلزلۃ
(مدنی — کل آیات 8)
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ
اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَـهَا
(1) ↖جب زمین بڑے زور سے ہلا دی جائے گی۔
وَاَخْرَجَتِ الْاَرْضُ اَثْقَالَـهَا
(2) ↖اور زمین اپنے بوجھ نکال پھینکے گی۔
وَقَالَ الْاِنْسَانُ مَا لَـهَا
(3) ↖اور انسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوگیا۔
يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَا
(4) ↖اس دن وہ اپنی خبریں بیان کرے گی۔
بِاَنَّ رَبَّكَ اَوْحٰى لَـهَا
(5) ↖اس لیے کہ آپ کا رب اس کو حکم دے گا۔
يَوْمَئِذٍ يَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا لِّيُـرَوْا اَعْمَالَـهُمْ
(6) ↖اس دن لوگ مختلف حالتوں میں لوٹیں گے تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھائے جائیں۔
فَمَنْ يَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْـرًا يَّرَهٝ
(7) ↖پھر جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہے وہ اس کو دیکھ لے گا۔
وَمَنْ يَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَّرَهٝ
(8) ↖اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہے وہ اس کو دیکھ لے گا۔