(96) سورۃ العلق
(مکی — کل آیات 19)
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ
اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّـذِىْ خَلَقَ
(1) ↖اپنے رب کے نام سے پڑھیے جس نے سب کو پیدا کیا۔
خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ
(2) ↖انسان کو خون بستہ سے پیدا کیا۔
اِقْرَاْ وَرَبُّكَ الْاَكْـرَمُ
(3) ↖پڑھیے اور آپ کا رب سب سے بڑھ کر کرم والا ہے۔
اَلَّذِىْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِ
(4) ↖جس نے قلم سے سکھایا۔
عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ
(5) ↖انسان کو سکھایا جو وہ نہ جانتا تھا۔
كَلَّآ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَيَطْغٰٓى
(6) ↖ہرگز نہیں، بے شک آدمی سرکش ہو جاتا ہے۔
اَنْ رَّاٰهُ اسْتَغْنٰى
(7) ↖جب کہ اپنے آپ کو غنی پاتا ہے۔
اِنَّ اِلٰى رَبِّكَ الرُّجْعٰى
(8) ↖بے شک آپ کے رب ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
اَرَاَيْتَ الَّـذِىْ يَنْهٰى
(9) ↖کیا آپ نے اس کو دیکھا جو منع کرتا ہے۔
عَبْدًا اِذَا صَلّـٰى
(10) ↖ایک بندے کو جب کہ وہ نماز پڑھتا ہے۔
اَرَاَيْتَ اِنْ كَانَ عَلَى الْـهُـدٰٓى
(11) ↖بھلا دیکھو تو سہی اگر وہ راہ پر ہوتا۔
اَوْ اَمَرَ بِالتَّقْوٰى
(12) ↖یا پرہیز گاری سکھاتا۔
اَرَاَيْتَ اِنْ كَذَّبَ وَتَوَلّـٰى
(13) ↖بھلا دیکھو تو سہی اگر اس نے جھٹلایا اور منہ موڑ لیا۔
اَلَمْ يَعْلَمْ بِاَنَّ اللّـٰهَ يَرٰى
(14) ↖تو کیا وہ نہیں جانتا کہ اللہ دیکھ رہا ہے۔
كَلَّا لَئِنْ لَّمْ يَنْتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ
(15) ↖ہرگز ایسا نہیں چاہیے، اگر وہ باز نہ آیا تو ہم پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے۔
نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ
(16) ↖پیشانی جھوٹی خطا کار۔
فَلْيَدْعُ نَادِيَهٝ
(17) ↖پس وہ اپنے مجلس والوں کو بلا لے۔
سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ
(18) ↖ہم بھی مؤکلین دوزخ کو بلا لیں گے۔
كَلَّا ۖ لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدْ وَاقْتَـرِبْ ۩
(19) ↖ہرگز ایسا نہیں چاہیے، آپ اس کا کہا نہ مانیے اور سجدہ کیجیے اور قرب حاصل کیجیے۔