(95) سورۃ التین
(مکی — کل آیات 8)
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ
وَالتِّيْنِ وَالزَّيْتُوْنِ
(1) ↖انجیر اور زیتون کی قسم ہے۔
وَطُوْرِ سِيْنِيْنَ
(2) ↖اور طور سینا کی۔
وَهٰذَا الْبَلَدِ الْاَمِيْنِ
(3) ↖اور اس شہر (مکہ) کی جو امن والا ہے۔
لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِىٓ اَحْسَنِ تَقْوِيْمٍ
(4) ↖بے شک ہم نے انسان کو بڑے عمدہ انداز میں پیدا کیا ہے۔
ثُـمَّ رَدَدْنَاهُ اَسْفَلَ سَافِلِيْنَ
(5) ↖پھر ہم نے اسے سب سے نیچے پھینک دیا ہے۔
اِلَّا الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَلَـهُـمْ اَجْرٌ غَيْـرُ مَمْنُـوْنٍ
(6) ↖مگر جو ایمان لائے اور نیک کام کیے سو ان کے لیے تو بے انتہا بدلہ ہے۔
فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّيْنِ
(7) ↖پھر اس کے بعد آپ کو قیامت کے معاملہ میں کون جھٹلا سکتا ہے۔
اَلَيْسَ اللّـٰهُ بِاَحْكَمِ الْحَاكِمِيْنَ
(8) ↖کیا اللہ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں (ضرور ہے)۔