(94) سورۃ الشرح
(مکی — کل آیات 8)
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ
اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ
(1) ↖کیا ہم نے آپ کا سینہ نہیں کھول دیا۔
وَوَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَ
(2) ↖اور کیا آپ سے آپ کا وہ بوجھ نہیں اتار دیا۔
اَلَّـذِىٓ اَنْقَضَ ظَهْرَكَ
(3) ↖جس نے آپ کی کمر جھکا دی تھی۔
وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْـرَكَ
(4) ↖اور ہم نے آپ کا ذکر بلند کر دیا۔
فَاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا
(5) ↖پس بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔
اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا
(6) ↖بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔
فَاِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ
(7) ↖پس جب آپ (تبلیغ احکام سے) فارغ ہوں تو ریاضت کیجیے۔
وَاِلٰى رَبِّكَ فَارْغَبْ
(8) ↖اور اپنے رب کی طرف دل لگائیے۔