سورت نمبر آیت نمبر

(92) سورۃ اللیل
(مکی — کل آیات 21)

بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ

وَاللَّيْلِ اِذَا يَغْشٰى (1)

رات کی قسم ہے جب کہ وہ چھا جائے۔

وَالنَّـهَارِ اِذَا تَجَلّـٰى (2)

اور دن کی جبکہ وہ روشن ہو۔

وَمَا خَلَقَ الذَّكَـرَ وَالْاُنْثٰى (3)

اور اس کی قسم کہ جس نے نر و مادہ کو بنایا۔

اِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتّـٰى (4)

بے شک تمہاری کوشش مختلف ہے۔

فَاَمَّا مَنْ اَعْطٰى وَاتَّقٰى (5)

پھر جس نے دیا اور پرہیز گاری کی۔

وَصَدَّقَ بِالْحُسْنٰى (6)

اور نیک بات کی تصدیق کی۔

فَسَنُـيَسِّرُهٝ لِلْيُسْرٰى (7)

تو ہم اس کے لیے جنت کی راہیں آسان کر دیں گے۔

وَاَمَّا مَنْ م بَخِلَ وَاسْتَغْنٰى (8)

اور لیکن جس نے بخل کیا اور بے پروا رہا۔

وَكَذَّبَ بِالْحُسْنٰى (9)

اور نیک بات کو جھٹلایا۔

فَسَنُـيَسِّرُهٝ لِلْعُسْرٰى (10)

تو ہم اس کے لیے جہنم کی راہیں آسان کر دیں گے۔

وَمَا يُغْنِىْ عَنْهُ مَالُـهٝٓ اِذَا تَـرَدّ ٰ ى (11)

اور اس کا مال اس کے کچھ بھی کام نہ آئے گا جب کہ وہ گھڑے میں گرے گا۔

اِنَّ عَلَيْنَا لَلْـهُدٰى (12)

بے شک ہمارے ذمے راہ دکھانا ہے۔

وَاِنَّ لَنَا لَلْاٰخِرَةَ وَالْاُوْلٰى (13)

اور بے شک ہمارے ہی ہاتھ میں آخرت بھی اور دنیا بھی ہے۔

فَاَنْذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظّـٰى (14)

پس میں نے تمہیں بھڑکتی ہوئی آگ سے ڈرایا ہے۔

لَا يَصْلَاهَآ اِلَّا الْاَشْقَى (15)

جس میں صرف وہی بد بخت داخل ہوگا۔

اَلَّـذِىْ كَذَّبَ وَتَوَلّـٰى (16)

جس نے جھٹلایا اور منہ موڑا۔

وَسَيُجَنَّـبُـهَا الْاَتْقَى (17)

اور اس آگ سے وہ بڑا پرہیزگار دور رہے گا۔

اَلَّـذِىْ يُؤْتِىْ مَالَـهٝ يَتَزَكّـٰى (18)

جو اپنا مال دیتا ہے تاکہ وہ پاک ہو جائے۔

وَمَا لِاَحَدٍ عِنْدَهٝ مِنْ نِّعْمَةٍ تُجْزٰى (19)

اور اس پر کسی کا کوئی احسان نہیں کہ جس کا بدلہ دیا جائے۔

اِلَّا ابْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْاَعْلٰى (20)

وہ تو صرف اپنے سب سے برتر رب کی رضامندی کے لیے دیتا ہے۔

وَلَسَوْفَ يَرْضٰى (21)

اور وہ عنقریب خوش ہو جائے گا۔