(90) سورۃ البلد
(مکی — کل آیات 20)
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ
لَآ اُقْسِمُ بِـهٰذَا الْبَلَدِ
(1) ↖اس شہر کی قسم ہے۔
وَاَنْتَ حِلٌّ بِـهٰذَا الْبَلَدِ
(2) ↖حالانکہ آپ اس شہر میں مقیم ہیں۔
وَوَالِدٍ وَّمَا وَلَـدَ
(3) ↖اور باپ کی اور اس کی اولاد کی قسم ہے۔
لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِىْ كَبَدٍ
(4) ↖کہ بےشک ہم نے انسان کو مصیبت میں پیدا کیا ہے۔
اَيَحْسَبُ اَنْ لَّنْ يَّقْدِرَ عَلَيْهِ اَحَدٌ
(5) ↖کیا وہ خیال کرتا ہے کہ اس پر کوئی بھی ہرگز قابو نہ پا سکے گا۔
يَقُوْلُ اَهْلَكْـتُ مَالًا لُّبَدًا
(6) ↖کہتا ہے کہ میں نے مال برباد کر ڈالا۔
اَيَحْسَبُ اَنْ لَّمْ يَرَهٝ اَحَدٌ
(7) ↖کیا وہ خیال کرتا ہے کہ اسے کسی نے بھی نہیں دیکھا۔
اَلَمْ نَجْعَلْ لَّهٝ عَيْنَيْنِ
(8) ↖کیا ہم نے اس کے لیے دو آنکھیں نہیں بنائیں۔
وَلِسَانًا وَّشَفَتَيْنِ
(9) ↖اور زبان اور دو ہونٹ۔
وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ
(10) ↖اور ہم نے اسے دونوں راستے دکھائے۔
فَلَا اقْتَحَـمَ الْعَقَبَةَ
(11) ↖پس وہ (دین کی) گھاٹی میں سے نہ ہو کر نکلا۔
وَمَآ اَدْرَاكَ مَا الْعَقَبَةُ
(12) ↖اور آپ کو کیا معلوم کہ وہ گھاٹی کیا ہے۔
گردن کا چھوڑانا۔
اَوْ اِطْعَامٌ فِىْ يَوْمٍ ذِىْ مَسْغَبَةٍ
(14) ↖یا بھوک کے دن میں کھلانا۔
يَتِيْمًا ذَا مَقْرَبَةٍ
(15) ↖کسی رشتہ دار یتیم کو۔
اَوْ مِسْكِـيْنًا ذَا مَتْـرَبَةٍ
(16) ↖یا کسی خاک نشین مسکین کو۔
ثُـمَّ كَانَ مِنَ الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَـمَةِ
(17) ↖پھر وہ ان میں سے ہو جو ایمان لائے اور انہوں نے ایک دوسرے کو صبر کی وصیت کی اور رحم کرنے کی وصیت کی۔
اُولٰٓئِكَ اَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ
(18) ↖یہی لوگ دائیں والے ہیں۔
وَالَّـذِيْنَ كَفَرُوْا بِاٰيَاتِنَا هُـمْ اَصْحَابُ الْمَشْاَمَةِ
(19) ↖اور جنہوں نے ہماری آیتوں سے انکار کیا وہی بائیں والے ہیں۔
عَلَيْـهِـمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌ
(20) ↖انہیں پر چاروں طرف سے بند کی ہوئی آگ ہے۔