(87) سورۃ الاعلٰی
(مکی — کل آیات 19)
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ
سَبِّـحِ اسْـمَ رَبِّكَ الْاَعْلَى
(1) ↖اپنے رب کے نام کی تسبیح کیا کر جو سب سے اعلٰی ہے۔
اَلَّذِىْ خَلَقَ فَسَوّ ٰ ى
(2) ↖وہ جس نے پیدا کیا پھر ٹھیک بنایا۔
وَالَّـذِىْ قَدَّرَ فَـهَدٰى
(3) ↖اور جس نے (ہر چیز کا) تخمینہ ٹھہرایا پھر راہ دکھائی۔
وَالَّـذِىٓ اَخْرَجَ الْمَرْعٰى
(4) ↖اور وہ جس نے چارہ نکالا۔
فَجَعَلَـهٝ غُثَـآءً اَحْوٰى
(5) ↖پھر اس کو خشک سیاہ چورا (کچرا) کر دیا۔
سَنُـقْرِئُكَ فَلَا تَنسٰى
(6) ↖البتہ ہم آپ کو پڑھائیں گے پھر آپ نہ بھولیں گے۔
اِلَّا مَا شَآءَ اللّـٰهُ ۚ اِنَّهٝ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفٰى
(7) ↖مگر جو اللہ چاہے، بے شک وہ ہر ظاہر اور چھپی بات کو جانتا ہے۔
وَنُـيَسِّرُكَ لِلْيُسْرٰى
(8) ↖اور ہم آپ کو آسان شریعت کے سمجھنے کی توفیق دیں گے۔
فَذَكِّرْ اِنْ نَّفَعَتِ الـذِّكْرٰى
(9) ↖پس آپ نصیحت کیجیے اگر نصیحت فائدہ دے۔
سَيَذَّكَّرُ مَنْ يَّخْشٰى
(10) ↖جو اللہ سے ڈرتا ہے وہ جلدی سمجھ جائے گا۔
وَيَتَجَنَّـبُـهَا الْاَشْقَى
(11) ↖اور بڑا بد نصیب (ہے جو) اس سے الگ رہے گا۔
اَلَّذِىْ يَصْلَى النَّارَ الْكُبْـرٰى
(12) ↖جو سخت آگ میں داخل ہوگا۔
ثُـمَّ لَا يَمُوْتُ فِيْـهَا وَلَا يَحْيٰى
(13) ↖پھر اس میں نہ تو مرے گا اور نہ جیے گا۔
قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّـٰى
(14) ↖بے شک وہ کامیاب ہوا جو پاک ہو گیا۔
وَذَكَـرَ اسْـمَ رَبِّهٖ فَصَلّـٰى
(15) ↖اور اپنے رب کا نام یاد کیا پھر نماز پڑھی۔
بَلْ تُؤْثِرُوْنَ الْحَيَاةَ الـدُّنْيَا
(16) ↖بلکہ تم تو دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو۔
وَالْاٰخِرَةُ خَيْـرٌ وَّّاَبْقٰى
(17) ↖حالانکہ آخرت بہتر اور زیادہ پائیدار ہے۔
اِنَّ هٰذَا لَفِى الصُّحُفِ الْاُوْلٰى
(18) ↖بے شک یہی پہلے صحیفوں میں ہے۔
صُحُفِ اِبْـرَاهِـيْمَ وَمُوْسٰى
(19) ↖(یعنی) ابراھیم اور موسٰی کے صحیفوں میں۔