(86) سورۃ الطارق
(مکی — کل آیات 17)
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ
وَالسَّمَآءِ وَالطَّارِقِ
(1) ↖آسمان کی قسم ہے اور رات کو آنے والے کی۔
وَمَآ اَدْرَاكَ مَا الطَّارِقُ
(2) ↖اور آپ کو کیا معلوم رات کو آنے والا کیا ہے۔
اَلنَّجْمُ الثَّاقِبُ
(3) ↖وہ چمکتا ہوا ستارہ ہے۔
اِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَيْـهَا حَافِظٌ
(4) ↖ایسی کوئی بھی جان نہیں کہ جس پر ایک محافظ مقرر نہ ہو۔
فَلْيَنْظُرِ الْاِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَ
(5) ↖پس انسان کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے۔
خُلِقَ مِنْ مَّآءٍ دَافِقٍ
(6) ↖ایک اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا کیا گیا ہے۔
يَخْرُجُ مِنْ بَيْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَآئِبِ
(7) ↖جو پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے۔
اِنَّهٝ عَلٰى رَجْعِهٖ لَقَادِرٌ
(8) ↖بے شک وہ اس کے لوٹانے پر قادر ہے۔
يَوْمَ تُبْلَى السَّرَآئِرُ
(9) ↖جس دن بھید ظاہر کیے جائیں گے۔
فَمَا لَـهٝ مِنْ قُوَّةٍ وَّّلَا نَاصِرٍ
(10) ↖تو اس کے لیے نہ کوئی طاقت ہو گی اور نہ کوئی مددگار۔
وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجْـعِ
(11) ↖آسمان اور بارش والے کی قسم ہے۔
وَالْاَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ
(12) ↖اور زمین کی جو پھٹ جاتی ہے۔
اِنَّهٝ لَقَوْلٌ فَصْلٌ
(13) ↖بے شک قرآن قطعی بات ہے۔
وَمَا هُوَ بِالْهَـزْلِ
(14) ↖اوروہ ہنسی کی بات نہیں ہے۔
اِنَّـهُـمْ يَكِـيْدُوْنَ كَيْدًا
(15) ↖بے شک وہ ایک تدبیر کر رہے ہیں۔
وَاَكِيْدُ كَيْدًا
(16) ↖اور میں بھی ایک تدبیر کر رہا ہوں۔
فَمَهِّلِ الْكَافِـرِيْنَ اَمْهِلْـهُـمْ رُوَيْدًا
(17) ↖پس کافروں کو تھوڑے دنوں کی مہلت دے دو۔