سورت نمبر آیت نمبر

(84) سورۃ الانشقاق
(مکی — کل آیات 25)

بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ

اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْ (1)

جب آسمان پھٹ جائے گا۔

وَاَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ (2)

اور اپنے رب کا حکم سن لے گا اور وہ اسی لائق ہے۔

وَاِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْ (3)

اور جب زمین پھیلا دی جائے گی۔

وَاَلْقَتْ مَا فِيْـهَا وَتَخَلَّتْ (4)

اور جو کچھ اس میں ہے ڈال (اگل) دے گی اور خالی ہو جائے گی۔

وَاَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُـقَّتْ (5)

اور اپنے رب کا حکم سن لے گی اور وہ اسی لائق ہے۔

يَآ اَيُّـهَا الْاِنْسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَاقِيْهِ (6)

اے انسان! تو اپنے رب کے پاس پہنچنے تک کام میں کوشش کر رہا ہے پھر اس سے جا ملے گا۔

فَاَمَّا مَنْ اُوْتِىَ كِتَابَهٝ بِيَمِيْنِهٖ (7)

پھر جس کا اعمال نامہ اس کے دائیں ہاتھ میں دیا گیا۔

فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَّسِيْـرًا (8)

تو اس سے آسانی کے ساتھ حساب لیا جائے گا۔

وَيَنْقَلِبُ اِلٰٓى اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًا (9)

اور وہ اپنے اہل و عیال میں خوش واپس آئے گا۔

وَاَمَّا مَنْ اُوْتِـىَ كِتَابَهٝ وَرَآءَ ظَهْـرِهٖ (10)

اور لیکن جس کو نامہٴ اعمال پیٹھ پیچھے سے دیا گیا۔

فَسَوْفَ يَدْعُوْا ثُبُوْرًا (11)

تو وہ موت کو پکارے گا۔

وَيَصْلٰى سَعِيْـرًا (12)

اور دوزخ میں داخل ہوگا۔

اِنَّهٝ كَانَ فِىْ اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًا (13)

بے شک وہ اپنے اہل و عیال میں بڑا خوش و خرم تھا۔

اِنَّهٝ ظَنَّ اَنْ لَّنْ يَّحُوْرَ (14)

بے شک اس نے سمجھ لیا تھا کہ ہرگز نہ لوٹ کر جائے گا۔

بَلٰٓى ۚ اِنَّ رَبَّهٝ كَانَ بِهٖ بَصِيْـرًا (15)

کیوں نہیں، بے شک اس کا رب تو اس کو دیکھ رہا تھا۔

فَلَآ اُقْسِمُ بِالشَّفَقِ (16)

پس شام کی سرخی کی قسم ہے۔

وَاللَّيْلِ وَمَا وَسَقَ (17)

اور رات کی اور جو کچھ اس نے سمیٹا۔

وَالْقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَ (18)

اور چاند کی جب کہ وہ پورا ہوجائے۔

لَتَـرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ (19)

کہ تمہیں ایک منزل سے دوسری منزل پر چڑھنا ہوگا۔

فَمَا لَـهُـمْ لَا يُؤْمِنُـوْنَ (20)

پھر انہیں کیا ہو گیا کہ ایمان نہیں لاتے۔

وَاِذَا قُرِئَ عَلَيْـهِـمُ الْقُرْاٰنُ لَا يَسْجُدُوْنَ ۩ (21)

اور جب ان پر قرآن پڑھا جائے تو سجدہ نہیں کرتے۔

بَلِ الَّـذِيْنَ كَفَرُوْا يُكَذِّبُوْنَ (22)

بلکہ جو لوگ منکر ہیں جھٹلاتے ہیں۔

وَاللّـٰهُ اَعْلَمُ بِمَا يُوْعُوْنَ (23)

اور اللہ خوب جانتا ہے وہ جو (دل میں) محفوظ رکھتے ہیں۔

فَـبَشِّرْهُـمْ بِعَذَابٍ اَلِـيْمٍ (24)

پس انہیں دردناک عذاب کی خوشخبری دے دو۔

اِلَّا الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَـهُـمْ اَجْرٌ غَيْـرُ مَمْنُـوْنٍ (25)

مگر جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیے ان کے لیے بے انتہا اجر ہے۔