(80) سورۃ عبس
(مکی — کل آیات 42)
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ
پیغمبر چیں بجیں (ناخوش) ہوئے اور منہ موڑ لیا۔
اَنْ جَآءَهُ الْاَعْمٰى
(2) ↖کہ ان کے پاس ایک اندھا آیا۔
وَمَا يُدْرِيْكَ لَعَلَّـهٝ يَزَّكّــٰى
(3) ↖اور آپ کو کیا معلوم کہ شاید وہ پاک ہوجائے۔
اَوْ يَذَّكَّرُ فَـتَنْفَعَهُ الـذِّكْرٰى
(4) ↖یا وہ نصیحت پکڑ لے تو اس کو نصیحت نفع دے۔
اَمَّا مَنِ اسْتَغْنٰى
(5) ↖لیکن وہ جو پروا نہیں کرتا۔
فَاَنْتَ لَـهٝ تَصَدّ ٰى
(6) ↖سو آپ کے لیے توجہ کرتے ہیں۔
وَمَا عَلَيْكَ اَلَّا يَزَّكّـٰى
(7) ↖حالانکہ آپ پر اس کے نہ سدھرنے کا کوئی الزام نہیں۔
وَاَمَّا مَنْ جَآءَكَ يَسْعٰى
(8) ↖اور لیکن جو آپ کے پاس دوڑتا ہوا آیا۔
اور وہ ڈر رہا ہے۔
فَاَنْتَ عَنْهُ تَلَـهّـٰى
(10) ↖تو آپ اس سے بے پروائی کرتے ہیں۔
كَلَّآ اِنَّـهَا تَذْكِـرَةٌ
(11) ↖ایسا نہیں چاہیے بے شک یہ تو ایک نصیحت ہے۔
فَمَنْ شَآءَ ذَكَـرَهٝ
(12) ↖پس جو چاہے اس کو یاد کرے۔
فِىْ صُحُفٍ مُّكَـرَّمَةٍ
(13) ↖وہ عزت والے صحیفوں میں ہے۔
مَّرْفُوْعَةٍ مُّطَهَّرَةٍ
(14) ↖جو بلند مرتبہ اور پاک ہیں۔
بِاَيْدِىْ سَفَرَةٍ
(15) ↖ان لکھنے والوں کے ہاتھوں میں۔
كِـرَامٍ بَـرَرَةٍ
(16) ↖جو بڑے بزرگ نیکو کار ہیں۔
قُتِلَ الْاِنْسَانُ مَآ اَكْفَرَهٝ
(17) ↖انسان پر خدا کی مار وہ کیسا ناشکرا ہے۔
مِنْ اَيِّ شَىْءٍ خَلَقَهٝ
(18) ↖اس نے کس چیز سے اس کو بنایا۔
مِنْ نُّطْفَةٍ خَلَقَهٝ فَقَدَّرَهٝ
(19) ↖ایک بوند سے اس کو بنایا پھر اس کا اندازہ ٹھہرایا۔
ثُـمَّ السَّبِيْلَ يَسَّرَهٝ
(20) ↖پھر اس پر راستہ آسان کر دیا۔
ثُـمَّ اَمَاتَهٝ فَاَقْـبَـرَهٝ
(21) ↖پھر اس کو موت دی پھر اس کو قبر میں رکھوایا۔
ثُـمَّ اِذَا شَآءَ اَنْشَرَهٝ
(22) ↖پھر جب چاہے گا اٹھا کر کھڑا کرے گا۔
كَلَّا لَمَّا يَقْضِ مَآ اَمَرَهٝ
(23) ↖ایسا نہیں چاہیے (جو اس نے کیا) اس نے تعمیل نہیں کی جو اس کو حکم دیا تھا۔
فَلْيَنْظُرِ الْاِنْسَانُ اِلٰى طَعَامِهٖ
(24) ↖پس انسان کو اپنے کھانے کی طرف غور کرنا چاہیے۔
اَنَّا صَبَبْنَا الْمَآءَ صَبًّا
(25) ↖کہ ہم نے اوپر سے مینہ برسایا۔
ثُـمَّ شَقَقْنَا الْاَرْضَ شَقًّا
(26) ↖پھر ہم نے زمین کو چیر کر پھاڑا۔
فَاَنْبَتْنَا فِيْـهَا حَبًّا
(27) ↖پھر ہم نے اس میں اناج اگایا۔
وَعِنَبًا وَّقَضْبًا
(28) ↖اور انگور اور ترکاریاں۔
وَزَيْتُوْنًا وَّنَخْلًا
(29) ↖اور زیتون اور کھجور۔
وَحَدَآئِقَ غُلْبًا
(30) ↖اور گھنے باغ۔
وَفَاكِهَةً وَّّاَبًّا
(31) ↖اور میوے اور گھاس۔
مَّتَاعًا لَّكُمْ وَلِاَنْعَامِكُمْ
(32) ↖تمہارے لیے اور تمہارے چار پایوں کے لیے سامان حیات۔
فَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّةُ
(33) ↖پھر جس وقت کانوں کا بہرا کرنے والا شور برپا ہوگا۔
يَوْمَ يَفِـرُّ الْمَرْءُ مِنْ اَخِيْهِ
(34) ↖جس دن آدمی اپنے بھائی سے بھاگے گا۔
وَاُمِّهٖ وَاَبِيْهٖ
(35) ↖اور اپنی ماں اور باپ سے۔
وَصَاحِبَتِهٖ وَبَنِيْهِ
(36) ↖اور اپنی بیوی اور اپنے بیٹوں سے۔
لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْـهُـمْ يَوْمَئِذٍ شَاْنٌ يُّغْنِيْهِ
(37) ↖ہر شخص کی ایسی حالت ہوگی جو اس کو اوروں کی طرف سے بے پروا کر دے گی۔
وُجُوْهٌ يَّوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌ
(38) ↖اور کچھ چہرے اس دن چمک رہے ہوں گے۔
ضَاحِكَـةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌ
(39) ↖ہنستے ہوئے خوش و خرم۔
وَوُجُوْهٌ يَّوْمَئِذٍ عَلَيْـهَا غَبَـرَةٌ
(40) ↖اور کچھ چہرے اس دن ایسے ہوں گے کہ ان پر گرد پڑی ہو گی۔
تَـرْهَقُهَا قَتَـرَةٌ
(41) ↖ان پر سیاہی چھا رہی ہو گی۔
اُولٰٓئِكَ هُـمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ
(42) ↖یہی لوگ ہیں منکر نافرمان۔