(8) سورۃ الانفال
(مدنی — کل آیات 75)
اِذْ اَنْتُـمْ بِالْعُدْوَةِ الـدُّنْيَا وَهُـمْ بِالْعُدْوَةِ الْقُصْوٰى وَالرَّكْبُ اَسْفَلَ مِنْكُمْ ۚ وَلَوْ تَوَاعَدْتُّـمْ لَاخْتَلَفْتُـمْ فِى الْمِيْعَادِ ۙ وَلٰكِنْ لِّيَقْضِىَ اللّـٰهُ اَمْرًا كَانَ مَفْعُوْلًاۙ لِّيَـهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَنْ بَيِّنَةٍ وَّيَحْيٰى مَنْ حَىَّ عَنْ بَيِّنَةٍ ۗ وَاِنَّ اللّـٰهَ لَسَـمِيْـعٌ عَلِيْـمٌ (42)
جس وقت تم اِس کنارے پر تھے اور وہ اُس کنارے پر اور قافلہ تم سے نیچے اتر گیا تھا، اور اگر تم آپس میں وعدہ کرتے تو ایک ساتھ وعدہ پر نہ پہنچتے، لیکن اللہ کو ایک کام کرنا تھا جو مقرر ہو چکا تھا، تاکہ جو ہلاک ہو وہ اتمام حجت کے بعد ہلاک ہو اور جو زندہ رہے وہ اتمام حجت کے بعد زندہ رہے، اور بے شک اللہ سننے والا جاننے والا ہے۔