(79) سورۃ النازعات
(مکی — کل آیات 46)
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ
وَالنَّازِعَاتِ غَرْقًا
(1) ↖جوڑوں میں گھس کر (سختی سے جان) نکالنے والوں کی قسم ہے۔
وَالنَّاشِطَاتِ نَشْطًا
(2) ↖اور بند کھولنے والوں کی۔
وَالسَّابِحَاتِ سَبْحًا
(3) ↖اور تیزی سے تیرنے والوں کی۔
فَالسَّابِقَاتِ سَبْقًا
(4) ↖پھر دوڑ کر آگے بڑھ جانے والوں کی۔
فَالْمُدَبِّرَاتِ اَمْرًا
(5) ↖پھر ہر امر کی تدبیر کرنے والوں کی۔
يَوْمَ تَـرْجُفُ الرَّاجِفَةُ
(6) ↖جس دن کانپنے والی کانپے گی۔
تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ
(7) ↖اس کے پیچھے آنے والی پیچھے آئے گی۔
قُلُوْبٌ يَّوْمَئِذٍ وَّاجِفَةٌ
(8) ↖کئی دل اس دن دھڑک رہے ہوں گے۔
اَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌ
(9) ↖ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی۔
يَقُوْلُوْنَ ءَاِنَّا لَمَرْدُوْدُوْنَ فِى الْحَافِرَةِ
(10) ↖وہ کہتے ہیں کیا ہم پہلی حالت میں لوٹائے جائیں گے۔
اَاِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةً
(11) ↖کیا جب ہم بوسیدہ ہڈیاں ہوجائیں گے۔
قَالُوْا تِلْكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ
(12) ↖کہتے ہیں کہ یہ تو اس وقت خسارہ کا لوٹنا ہوگا۔
فَاِنَّمَا هِىَ زَجْرَةٌ وَّّاحِدَةٌ
(13) ↖پھر وہ واقعہ صرف ایک ہی ہیبت ناک آواز ہے۔
فَاِذَا هُـمْ بِالسَّاهِرَةِ
(14) ↖پس وہ اسی وقت میدان میں آ موجود ہوں گے۔
هَلْ اَتَاكَ حَدِيْثُ مُوْسٰى
(15) ↖کیا آپ کو موسٰی کا حال معلوم ہوا ہے۔
اِذْ نَادَاهُ رَبُّهٝ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى
(16) ↖جب کہ مقدس وادی طویٰ میں اس کے رب نے اسے پکارا۔
اِذْهَبْ اِلٰى فِرْعَوْنَ اِنَّهٝ طَغٰى
(17) ↖فرعون کے پاس جاؤ کیونکہ اس نے سرکشی کی ہے۔
فَقُلْ هَلْ لَّكَ اِلٰٓى اَنْ تَزَكّــٰى
(18) ↖پس کہو کیا تیری خواہش ہے کہ تو پاک ہو۔
وَاَهْدِيَكَ اِلٰى رَبِّكَ فَتَخْشٰى
(19) ↖اور میں تجھے تیرے رب کی طرف راہ بتاؤں کہ تو ڈرے۔
فَاَرَاهُ الْاٰيَةَ الْكُبْرٰى
(20) ↖پس اس نے اس کو بڑی نشانی دکھائی۔
تو اس نے جھٹلایا اور نافرمانی کی۔
ثُـمَّ اَدْبَـرَ يَسْعٰى
(22) ↖پھر کوشش کرتا ہوا واپس لوٹا۔
پھر اس نے سب کو جمع کیا پھر پکارا۔
فَقَالَ اَنَا رَبُّكُمُ الْاَعْلٰى
(24) ↖پھر کہا کہ میں تمہارا سب سے برتر رب ہوں۔
فَاَخَذَهُ اللّـٰهُ نَكَالَ الْاٰخِرَةِ وَالْاُولٰى
(25) ↖پھر اللہ نے اس کو آخرت اور دنیا کے عذاب میں پکڑ لیا۔
اِنَّ فِىْ ذٰلِكَ لَعِبْـرَةً لِّمَنْ يَّخْشٰى
(26) ↖بے شک اس میں اس کے لیے عبرت ہے جو ڈرتا ہے۔
اَاَنْتُـمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمِ السَّمَآءُ ۚ بَنَاهَا
(27) ↖کیا تمہارا بنانا بڑی بات ہے یا آسمان کا جس کو ہم نے بنایا ہے۔
رَفَـعَ سَمْكَـهَا فَسَوَّاهَا
(28) ↖اس کی چھت بلند کی پھر اس کو سنوارا۔
وَاَغْطَشَ لَيْلَـهَا وَاَخْرَجَ ضُحَاهَا
(29) ↖اور اس کی رات اندھیری کی اور اس کے دن کو ظاہر کیا۔
وَالْاَرْضَ بَعْدَ ذٰلِكَ دَحَاهَا
(30) ↖اور اس کے بعد زمین کو بچھا دیا۔
اَخْرَجَ مِنْـهَا مَآءَهَا وَمَرْعَاهَا
(31) ↖اس سے اس کا پانی اور اس کا چارا نکالا۔
وَالْجِبَالَ اَرْسَاهَا
(32) ↖اور پہاڑوں کو خوب جما دیا۔
مَتَاعًا لَّكُمْ وَلِاَنْعَامِكُمْ
(33) ↖تمہارے لیے اور تمہارے چار پایوں کے لیے سامان حیات ہے۔
فَاِذَا جَآءَتِ الطَّـآمَّةُ الْكُبْـرٰى
(34) ↖پس جب وہ بڑا حادثہ آئے گا۔
يَوْمَ يَتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ مَا سَعٰى
(35) ↖جس دن انسان اپنے کیے کو یاد کرے گا۔
وَبُرِّزَتِ الْجَحِـيْـمُ لِمَنْ يَّرٰى
(36) ↖اور ہر دیکھنے والے کے لیے دوزخ سامنے لائی جائے گی۔
فَاَمَّا مَنْ طَغٰى
(37) ↖سو جس نے سرکشی کی۔
وَاٰثَـرَ الْحَيَاةَ الـدُّنْيَا
(38) ↖اور دنیا کی زندگی کو ترجیح دی۔
فَاِنَّ الْجَحِـيْمَ هِىَ الْمَاْوٰى
(39) ↖سو بے شک اس کا ٹھکانا دوزخ ہی ہے۔
وَاَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْـهَـوٰى
(40) ↖اور لیکن جو اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرتا رہا اور اس نے اپنے نفس کو بری خواہش سے روکا۔
فَاِنَّ الْجَنَّةَ هِىَ الْمَاْوٰى
(41) ↖سو بے شک اس کا ٹھکانا بہشت ہی ہے۔
يَسْاَلُوْنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَيَّانَ مُرْسَاهَا
(42) ↖آپ سے قیامت کی بابت پوچھتے ہیں کہ اس کا قیام کب ہوگا۔
فِـيْمَ اَنْتَ مِنْ ذِكْـرَاهَا
(43) ↖آپ کو اس کے ذکر سے کیا واسطہ۔
اِلٰى رَبِّكَ مُنْـتَـهَاهَا
(44) ↖اس کے علم کی انتہا آپ کے رب ہی کی طرف ہے۔
اِنَّمَآ اَنْتَ مُنْذِرُ مَنْ يَّخْشَاهَا
(45) ↖بے شک آپ تو صرف اس کو ڈرانے والے ہیں جو اس سے ڈرتا ہے۔
كَاَنَّـهُـمْ يَوْمَ يَرَوْنَـهَا لَمْ يَلْبَثُوٓا اِلَّا عَشِيَّةً اَوْ ضُحَاهَا
(46) ↖جس دن اسے دیکھ لیں گے (تو یہی سمجھیں گے کہ دنیا میں) گویا ہم ایک شام یا اس کی صبح تک ٹھہرے تھے۔