سورت نمبر آیت نمبر
مکمل سورت

(7) سورۃ الاعراف
(مکی — کل آیات 206)

فَخَلَفَ مِنْ بَعْدِهِـمْ خَلْفٌ وَّرِثُوا الْكِتَابَ يَاْخُذُوْنَ عَرَضَ هٰذَا الْاَدْنٰى وَيَقُوْلُوْنَ سَيُغْفَرُ لَنَاۚ وَاِنْ يَّاْتِـهِـمْ عَرَضٌ مِّثْلُـهٝ يَاْخُذُوْهُ ۚ اَلَمْ يُؤْخَذْ عَلَيْـهِـمْ مِّيْثَاقُ الْكِتَابِ اَنْ لَّا يَقُوْلُوْا عَلَى اللّـٰهِ اِلَّا الْحَقَّ وَدَرَسُوْا مَا فِيْهِ ۗ وَالـدَّارُ الْاٰخِرَةُ خَيْـرٌ لِّلَّـذِيْنَ يَتَّقُوْنَ ۗ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ (169)

پھر ان کے بعد ان کے ایسے جانشین ہوئے جو کتاب کے وارث بنے اس ادنٰی زندگی کا مال و متاع لے لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں معاف کر دیا جائے گا، اور اگر ایسا ہی مال ان کے سامنے پھر آئے تو اسے لے لیتے ہیں، کیا ان سے کتاب میں عہد نہیں لے لیا گیا تھا کہ اللہ پر سچ کے سوا اور کچھ نہ کہیں اور انہوں نے پڑھا ہے جو اس میں ہے، اور آخرت کا گھر ڈرنے والوں کے لیے بہتر ہے، کیا تم سمجھتے نہیں۔