سورت نمبر   آیت نمبر
مکمل سورت

(59) سورۃ الحشر (مدنی — کل آیات 24)

هُوَ الَّـذِىٓ اَخْرَجَ الَّـذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتَابِ مِنْ دِيَارِهِـمْ لِاَوَّلِ الْحَشْرِ ۚ مَا ظَنَنْـتُـمْ اَنْ يَّخْرُجُوْا ۖ وَظَنُّـوٓا اَنَّـهُـمْ مَّانِعَتُهُـمْ حُصُوْنُـهُـمْ مِّنَ اللّـٰهِ فَاَتَاهُـمُ اللّـٰهُ مِنْ حَيْثُ لَمْ يَحْتَسِبُوْا ۖ وَقَذَفَ فِىْ قُلُوْبِهِـمُ الرُّعْبَ ۚ يُخْرِبُوْنَ بُيُوْتَـهُـمْ بِاَيْدِيْهِـمْ وَاَيْدِى الْمُؤْمِنِيْنَ فَاعْتَبِـرُوْا يَآ اُولِى الْاَبْصَارِ (2)

وہی ہے جس نے اہلِ کتاب کے کافروں کو ان کے گھروں سے پہلا لشکر جمع کرنے کے وقت نکال دیا، حالانکہ تمہیں ان کے نکلنے کا گمان بھی نہ تھا، اور وہ یہی سمجھ رہے تھے کہ ان کے قلعے انہیں اللہ سے بچا لیں گے پھر اللہ کا عذاب ان پر وہاں سے آیا کہ جہاں کا ان کو گمان بھی نہ تھا، اور ان کے دلوں میں ہیبت ڈال دی، کہ اپنے گھروں کو خود اپنے اور مسلمانوں کے ہاتھوں سے اجاڑنے لگے، پس اے آنکھوں والو عبرت حاصل کرو۔