(48) سورۃ الفتح
(مدنی — کل آیات 29)
اِذْ جَعَلَ الَّـذِيْنَ كَفَرُوْا فِىْ قُلُوْبِهِـمُ الْحَـمِيَّـةَ حَـمِيَّـةَ الْجَاهِلِيَّـةِ فَاَنْزَلَ اللّـٰهُ سَكِـيْنَتَهٝ عَلٰى رَسُوْلِـهٖ وَعَلَى الْمُؤْمِنِيْنَ وَاَلْزَمَهُـمْ كَلِمَةَ التَّقْوٰى وَكَانُـوٓا اَحَقَّ بِـهَا وَاَهْلَـهَا ۚ وَكَانَ اللّـٰهُ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيْمًا (26)
جب کہ کافروں نے اپنے دل میں سخت جوش پیدا کیا تھا جہالت کا جوش تھا پھر اللہ نے بھی اپنی تسکین اپنے رسول اور ایمان والوں پر نازل کردی اور ان کو پرہیزگاری کی بات پر قائم رکھا اور وہ اسی کے لائق اور قابل بھی تھے، اور اللہ ہر چیز کو جانتا ہے۔