سورت نمبر آیت نمبر
مکمل سورت

(4) سورۃ النساء
(مدنی — کل آیات 176)

وَيَسْتَفْتُـوْنَكَ فِى النِّسَآءِ ۖ قُلِ اللّـٰهُ يُفْتِيْكُمْ فِيْـهِنَّۙ وَمَا يُتْلٰى عَلَيْكُمْ فِى الْكِتَابِ فِىْ يَتَامَى النِّسَآءِ اللَّاتِىْ لَا تُؤْتُوْنَـهُنَّ مَا كُتِبَ لَـهُنَّ وَتَـرْغَبُوْنَ اَنْ تَنْكِحُوْهُنَّ وَالْمُسْتَضْعَفِيْنَ مِنَ الْوِلْـدَانِۙ وَاَنْ تَقُوْمُوْا لِلْيَتَامٰى بِالْقِسْطِ ۚ وَمَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَيْـرٍ فَاِنَّ اللّـٰهَ كَانَ بِهٖ عَلِيْمًا (127)

اور تجھ سے (یتیم) عورتوں کے (نکاح کے متعلق) پوچھتے ہیں، کہہ دے کہ اللہ تمہیں ان کے بارے میں حکم (اجازت) دیتا ہے، اور جو (حکم) تمہیں قرآن سے پڑھ کر سنایا ہے وہ ان یتیم عورتوں کے بارے میں ہے جن کا تم حق تو نہیں دیتے لیکن ان سے نکاح کرنا چاہتے ہو اور (اسی طرح وہ حکم جو) کمزور بچوں کے بارے میں ہے، اور یہ (بھی حکم ہے) کہ یتیموں کے حق میں انصاف پر قائم رہو، اور تم جو نیکی بھی کرو گے پس تحقیق اللہ اسے جاننے والا ہے۔