سورت نمبر آیت نمبر
مکمل سورت

(3) سورۃ آل عمران
(مدنی — کل آیات 200)

فَاسْتَجَابَ لَـهُـمْ رَبُّهُـمْ اَنِّىْ لَآ اُضِيْعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِّنْكُمْ مِّنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰى ۖ بَعْضُكُمْ مِّنْ بَعْضٍ ۖ فَالَّـذِيْنَ هَاجَرُوْا وَاُخْرِجُوْا مِنْ دِيَارِهِـمْ وَاُوْذُوْا فِىْ سَبِيْـلِـىْ وَقَاتَلُوْا وَقُتِلُوْا لَاُكَفِّرَنَّ عَنْـهُـمْ سَيِّئَاتِـهِـمْ وَلَاُدْخِلَنَّـهُـمْ جَنَّاتٍ تَجْرِىْ مِنْ تَحْتِـهَا الْاَنْـهَارُۚ ثَوَابًا مِّنْ عِنْدِ اللّـٰهِ ۗ وَاللّـٰهُ عِنْدَهٝ حُسْنُ الثَّوَابِ (195)

پھر ان کے رب نے ان کی دعا قبول کی کہ میں تم میں سے کسی کام کرنے والے کا کام ضائع نہیں کرتا خواہ مرد ہو یا عورت، تم آپس میں ایک دوسرے کے جز ہو، پھر جن لوگوں نے وطن چھوڑا اور اپنے گھروں سے نکالے گئے اور میری راہ میں ستائے گئے اور لڑے اور مارے گئے البتہ میں ان سے ان کی برائیاں دور کروں گا اور انہیں باغوں میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، یہ اللہ کے ہاں سے بدلہ ہے، اور اللہ ہی کے یہاں اچھا بدلہ ہے۔