(29) سورۃ العنکبوت
(مکی — کل آیات 69)
يَوْمَ يَغْشَاهُـمُ الْعَذَابُ مِنْ فَوْقِـهِـمْ وَمِنْ تَحْتِ اَرْجُلِـهِـمْ وَيَقُوْلُ ذُوْقُوْا مَا كُنْتُـمْ تَعْمَلُوْنَ (55)
جس دن عذاب انہیں ان کے اوپر سے اور پاؤں کے نیچے سے گھیر لے گا اور کہے گا جو تم کیا کرتے تھے اس کا مزہ چکھو۔