(2) سورۃ البقرۃ
(مدنی — کل آیات 286)
وَاِنْ كُنْتُـمْ عَلٰى سَفَرٍ وَّلَمْ تَجِدُوْا كَاتِبًا فَرِهَانٌ مَّقْبُوْضَةٌ ۖ فَاِنْ اَمِنَ بَعْضُكُمْ بَعْضًا فَلْيُؤَدِّ الَّـذِى اؤْتُمِنَ اَمَانَتَهٝ وَلْيَتَّقِ اللّـٰهَ رَبَّهٝ ۗ وَلَا تَكْـتُمُوا الشَّهَادَةَ ۚ وَمَنْ يَّكْـتُمْهَا فَاِنَّهٝٓ اٰثِـمٌ قَـلْبُهٝ ۗ وَاللّـٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ عَلِـيْمٌ (283)
اور اگر تم سفر میں ہو اور کوئی لکھنے والا نہ پاؤ تو گروی کو قبضہ میں دے دیا جائے، اور اگر ایک تم میں سے دوسرے پر اعتبار کرے تو چاہیے کہ وہ شخص امانت ادا کر دے جس پر اعتبار کیا گیا اور اپنے اللہ سے ڈرے جو اس کا رب ہے، اور گواہی کو نہ چھپاؤ، اور جو شخص اسے چھپائے گا تو بے شک اس کا دل گناہگار ہے، اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ خوب جانتا ہے۔