سورت نمبر   آیت نمبر
مکمل سورت

(2) سورۃ البقرۃ (مدنی — کل آیات 286)

وَمَثَلُ الَّـذِيْنَ يُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَـهُـمُ ابْتِغَآءَ مَرْضَاتِ اللّـٰهِ وَتَثْبِيْتًا مِّنْ اَنْفُسِهِـمْ كَمَثَلِ جَنَّةٍ بِرَبْوَةٍ اَصَابَهَا وَابِلٌ فَـاٰتَتْ اُكُلَـهَا ضِعْفَيْنِۚ فَاِنْ لَّمْ يُصِبْهَا وَابِلٌ فَطَلٌّ ۗ وَاللّـٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ (265)

اور ان لوگوں کی مثال جو اپنے مال اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لیے اور اپنے دلوں کو مضبوط کر کے خرچ کرتے ہیں ایسی ہے جس طرح بلند زمین پر ایک باغ ہو اس پر زور کا مینہ برسا تو وہ باغ اپنا پھل دوگنا لایا، اور اگر اس پر مینہ نہ برسایا تو شبنم ہی کافی ہے، اور اللہ تمہارے کاموں کو خوب دیکھنے والا ہے۔