سورت نمبر آیت نمبر
مکمل سورت

(2) سورۃ البقرۃ
(مدنی — کل آیات 286)

تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُـمْ عَلٰى بَعْضٍ ۘ مِّنْـهُـمْ مَّنْ كَلَّمَ اللّـٰهُ ۖ وَرَفَعَ بَعْضَهُـمْ دَرَجَاتٍ ۚ وَاٰتَيْنَا عِيْسَى ابْنَ مَرْيَـمَ الْبَيِّنَاتِ وَاَيَّدْنَاهُ بِـرُوْحِ الْقُدُسِ ۗ وَلَوْ شَآءَ اللّـٰهُ مَا اقْتَتَلَ الَّـذِيْنَ مِنْ بَعْدِهِـمْ مِّنْ بَعْدِ مَا جَآءَتْهُـمُ الْبَيِّنَاتُ وَلٰكِنِ اخْتَلَفُوْا فَمِنْـهُـمْ مَّنْ اٰمَنَ وَمِنْـهُـمْ مَّنْ كَفَرَ ۚ وَلَوْ شَآءَ اللّـٰهُ مَا اقْتَتَلُوْا وَلٰكِنَّ اللّـٰهَ يَفْعَلُ مَا يُرِيْدُ (253)

یہ سب رسول ہیں ہم نے ان میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے، بعض وہ ہیں جن سے اللہ نے کلام فرمائی، اور بعضوں کے درجے بلند کیے، اور ہم نے مریم کے بیٹے عیسٰی کو صریح معجزے دیے تھے، اور اسے روح القدس کے ساتھ قوت دی تھی، اور اگر اللہ چاہتا تو وہ لوگ جو ان پیغمبروں کے بعد آئے وہ آپس میں نہ لڑتے بعد اس کے کہ ان کے پاس صاف حکم پہنچ چکے تھے لیکن ان میں اختلاف پیدا ہو گیا پھر کوئی ان میں سے ایمان لایا اور کوئی کافر ہوا، اور اگر اللہ چاہتا تو وہ آپس میں نہ لڑتے لیکن اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔