سورت نمبر   آیت نمبر
مکمل سورت

(2) سورۃ البقرۃ (مدنی — کل آیات 286)

فَهَزَمُوْهُـمْ بِاِذْنِ اللّـٰهِ وَقَتَلَ دَاوُوْدُ جَالُوْتَ وَاٰتَاهُ اللّـٰهُ الْمُلْكَ وَالْحِكْـمَةَ وَعَلَّمَهٝ مِمَّا يَشَآءُ ۗ وَلَوْلَا دَفْعُ اللّـٰهِ النَّاسَ بَعْضَهُـمْ بِبَعْضٍ لَّفَسَدَتِ الْاَرْضُ وَلٰكِنَّ اللّـٰهَ ذُوْ فَضْلٍ عَلَى الْعَالَمِيْنَ (251)

پھر اللہ کے حکم سے مومنوں نے جالوت کے لشکروں کو شکست دی اور داؤد نے جالوت کو مار ڈالا، اور اللہ نے سلطنت اور حکمت داؤد کو دی اور جو چاہا اسے سکھایا، اور اگر اللہ کا بعض کو بعض کے ذریعے سے دفع کرا دینا نہ ہوتا تو زمین فساد سے پُر ہو جاتی، لیکن اللہ جہان والوں پر بہت مہربان ہے۔