(18) سورۃ الکھف
(مکی — کل آیات 110)
قُلِ اللّـٰهُ اَعْلَمُ بِمَا لَبِثُوْا ۖ لَـهٝ غَيْبُ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ ۖ اَبْصِرْ بِهٖ وَاَسْمِعْ ۚ مَا لَـهُـمْ مِّنْ دُوْنِهٖ مِنْ وَّّلِـيٍّ وَّلَا يُشْرِكُ فِىْ حُكْمِهٓ ٖ اَحَدًا (26)
کہہ دو اللہ بہتر جانتا ہے کہ کتنی مدت رہے، تمام آسمانوں اور زمین کا علم غیب اسی کو ہے، کیا عجیب دیکھتا اور سنتا ہے، ان کا اللہ کے سوا کوئی بھی مددگار نہیں اور نہ ہی وہ اپنے حکم میں کسی کو شریک کرتا ہے۔