(12) سورۃ یوسف
(مکی — کل آیات 111)
وَقَالَ الْمَلِكُ اِنِّـىٓ اَرٰى سَبْعَ بَقَرَاتٍ سِـمَانٍ يَّاْكُلُـهُنَّ سَبْعٌ عِجَافٌ وَّسَبْعَ سُنْبُلَاتٍ خُضْرٍ وَّاُخَرَ يَابِسَاتٍ ۖ يَآ اَيُّـهَا الْمَلَاُ اَفْتُوْنِىْ فِىْ رُؤْيَاىَ اِنْ كُنْتُـمْ لِلرُّؤْيَا تَعْبُـرُوْنَ (43)
اور بادشاہ نے کہا میں خواب دیکھتا ہوں کہ سات موٹی گائیں ہیں انہیں سات دبلی گائیں کھاتی ہیں اور سات سبز خوشے ہیں اور سات خشک۔ اے دربار والو! مجھے میرے خواب کی تعبیر بتلاؤ اگر تم خواب کی تعبیر دینے والے ہو۔