(113) سورۃ الفلق
(مکی — کل آیات 5)
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ
(1) ↖کہہ دو صبح کے پیدا کرنے والے کی پناہ مانگتا ہوں۔
مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ
(2) ↖اس کی مخلوقات کے شر سے۔
وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ
(3) ↖اور اندھیری رات کے شر سے جب وہ چھا جائے۔
وَمِنْ شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِى الْعُقَدِ
(4) ↖اور گرہوں میں پھونکنے والیوں کے شر سے۔
وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ
(5) ↖اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے۔