(110) سورۃ النصر
(مدنی — کل آیات 3)
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ
اِذَا جَآءَ نَصْرُ اللّـٰهِ وَالْفَتْحُ
(1) ↖جب اللہ کی مدد اور فتح آچکی۔
وَرَاَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُوْنَ فِىْ دِيْنِ اللّـٰهِ اَفْوَاجًا
(2) ↖اور آپ نے لوگوں کو اللہ کے دین میں جوق در جوق داخل ہوتے دیکھ لیا۔
فَسَبِّـحْ بِحَـمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ ۚ اِنَّهٝ كَانَ تَوَّابًا
(3) ↖تو اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کیجیے اور اس سے معافی مانگیے، بےشک وہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ہے۔