(107) سورۃ الماعون
(مکی — کل آیات 7)
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ
اَرَاَيْتَ الَّـذِىْ يُكَذِّبُ بِالدِّيْنِ
(1) ↖کیا آپ نے اس کو دیکھا جو روزِ جزا کو جھٹلاتا ہے۔
فَذٰلِكَ الَّـذِىْ يَدُعُّ الْيَتِـيْمَ
(2) ↖پس وہ وہی ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے۔
وَلَا يَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِيْنِ
(3) ↖اور مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا۔
فَوَيْلٌ لِّلْمُصَلِّيْنَ
(4) ↖پس ان نمازیوں کے لیے ہلاکت ہے۔
اَلَّـذِيْنَ هُـمْ عَنْ صَلَاتِـهِـمْ سَاهُوْنَ
(5) ↖جو اپنی نماز سے غافل ہیں۔
اَلَّـذِيْنَ هُـمْ يُرَآءُوْنَ
(6) ↖جو دکھلاوا کرتے ہیں۔
وَيَمْنَعُوْنَ الْمَاعُوْنَ
(7) ↖اور برتنے کی چیز تک روکتے ہیں۔