(105) سورۃ الفیل
(مکی — کل آیات 5)
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ
اَلَمْ تَـرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِاَصْحَابِ الْفِيْلِ
(1) ↖کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے ہاتھی والوں سے کیا برتاؤ کیا۔
اَلَمْ يَجْعَلْ كَيْدَهُـمْ فِىْ تَضْلِيْلٍ
(2) ↖کیا اس نے ان کی تدبیر کو بے کار نہیں بنا دیا تھا۔
وَاَرْسَلَ عَلَيْـهِـمْ طَيْـرًا اَبَابِيْلَ
(3) ↖اور اس نے ان پر غول کے غول پرندے بھیجے۔
تَـرْمِيْهِـمْ بِحِجَارَةٍ مِّنْ سِجِّيْلٍ
(4) ↖جہاں پر پتھر کنکر کی قسم کے پھینکتے تھے۔
فَجَعَلَـهُـمْ كَعَصْفٍ مَّاْكُوْلٍ
(5) ↖پھر انہیں کھائے ہوئے بھس کی طرح کر ڈالا۔