(104) سورۃ الھمزۃ
(مکی — کل آیات 9)
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ
وَيْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةٍ
(1) ↖ہر غیبت کرنے والے طعنہ دینے والے کے لیے ہلاکت ہے۔
اَلَّذِىْ جَـمَعَ مَالًا وَّعَدَّدَهٝ
(2) ↖جو مال کو جمع کرتا ہے اور اسے گنتا رہتا ہے۔
يَحْسَبُ اَنَّ مَالَـهٝٓ اَخْلَـدَهٝ
(3) ↖وہ خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اسے سدا رکھے گا۔
كَلَّا ۖ لَيُنْـبَذَنَّ فِى الْحُطَمَةِ
(4) ↖ہرگز نہیں، وہ ضرور حطمہ میں پھینکا جائے گا۔
وَمَآ اَدْرَاكَ مَا الْحُطَمَةُ
(5) ↖اور آپ کو کیا معلوم حطمہ کیا ہے۔
نَارُ اللّـٰهِ الْمُوْقَدَةُ
(6) ↖وہ اللہ کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے۔
اَلَّتِىْ تَطَّلِعُ عَلَى الْاَفْئِدَةِ
(7) ↖جو دلوں تک جا پہنچتی ہے۔
اِنَّـهَا عَلَيْـهِـمْ مُّؤْصَدَةٌ
(8) ↖بے شک وہ ان پر چاروں طرف سے بند کر دی جائے گی۔
فِىْ عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ
(9) ↖لمبے لمبے ستونوں میں۔