(102) سورۃ التکاثر
(مکی — کل آیات 8)
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ
اَ لْـهَـاكُمُ التَّكَاثُرُ
(1) ↖تمہیں حرص نے غافل کر دیا۔
حَتّـٰى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ
(2) ↖یہاں تک کہ قبریں جا دیکھیں۔
كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ
(3) ↖ایسا نہیں، آئندہ تم جان لو گے۔
ثُـمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ
(4) ↖پھر ایسا نہیں چاہیے، آئندہ تم جان لو گے۔
كَلَّا لَوْ تَعْلَمُوْنَ عِلْمَ الْيَقِيْنِ
(5) ↖ایسا نہیں چاہیے، کاش تم یقینی طور پر جانتے۔
لَتَـرَوُنَّ الْجَحِـيْمَ
(6) ↖البتہ تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے۔
ثُـمَّ لَتَـرَوُنَّـهَا عَيْنَ الْيَقِيْنِ
(7) ↖پھر تم اسے ضرور بالکل یقینی طور پر دیکھو گے۔
ثُـمَّ لَتُسْاَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِـيْمِ
(8) ↖پھر اس دن تم سے نعمتوں کے متعلق پوچھا جائے گا۔