(101) سورۃ القارعۃ
(مکی — کل آیات 11)
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ
کھڑکھڑانے والی۔
وہ کھڑکھڑانے والی کیا ہے۔
وَمَآ اَدْرَاكَ مَا الْقَارِعَةُ
(3) ↖اور آپ کو کیا خبر کہ وہ کھڑکھڑانے والی کیا ہے۔
يَوْمَ يَكُـوْنُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوْثِ
(4) ↖جس دن لوگ بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہوں گے۔
وَتَكُـوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوْشِ
(5) ↖اور پہاڑ رنگی ہوئی دھنی ہوئی اون کی طرح ہوں گے۔
فَاَمَّا مَنْ ثَـقُلَتْ مَوَازِيْنُهٝ
(6) ↖تو جس کے اعمال (نیک) تول میں زیادہ ہوں گے۔
فَهُوَ فِىْ عِيْشَةٍ رَّاضِيَةٍ
(7) ↖تو وہ خاطر خواہ عیش میں ہوگا۔
وَاَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِيْنُهٝ
(8) ↖اور جس کے اعمال (نیک) تول میں کم ہوں گے۔
فَاُمُّهٝ هَاوِيَةٌ
(9) ↖تواس کا ٹھکانا ہاویہ ہوگا۔
وَمَآ اَدْرَاكَ مَا هِيَهْ
(10) ↖اور آپ کو کیا معلوم کہ وہ کیا چیز ہے۔
وہ دہکتی ہوئی آگ ہے۔