(100) سورۃ العادیات
(مکی — کل آیات 11)
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ
وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًا
(1) ↖ان گھوڑوں کی قسم جو ہانپتے ہوئے دوڑتے ہیں۔
فَالْمُوْرِيَاتِ قَدْحًا
(2) ↖پھر (پتھر پر) ٹاپ مار کر آگ جھاڑتے ہیں۔
فَالْمُغِيْـرَاتِ صُبْحًا
(3) ↖پھر صبح کے وقت دھاوا کرتے ہیں۔
فَاَثَرْنَ بِهٖ نَقْعًا
(4) ↖پھر اس وقت غبار اُڑاتے ہیں۔
فَوَسَطْنَ بِهٖ جَمْعًا
(5) ↖پھر اس وقت دشمنوں کی جماعت میں جا گھستے ہیں۔
اِنَّ الْاِنْسَانَ لِرَبِّهٖ لَكَنُـوْدٌ
(6) ↖بے شک انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے۔
وَاِنَّهٝ عَلٰى ذٰلِكَ لَشَهِيْدٌ
(7) ↖اور بے شک وہ اس بات پر خود شاہد ہے۔
وَاِنَّهٝ لِحُبِّ الْخَـيْـرِ لَشَدِيْدٌ
(8) ↖اور بے شک وہ مال کی محبت میں بڑا سخت ہے۔
اَفَلَا يَعْلَمُ اِذَا بُعْثِرَ مَا فِى الْقُبُوْرِ
(9) ↖پس کیا وہ نہیں جانتا جب اکھاڑا جائے گا جو کچھ قبروں میں ہے۔
وَحُصِّلَ مَا فِى الصُّدُوْرِ
(10) ↖اور جو دلوں میں ہے وہ ظاہر کیا جائے گا۔
اِنَّ رَبَّـهُـمْ بِـهِـمْ يَوْمَئِذٍ لَّخَبِيْرٌ
(11) ↖بے شک ان کا رب ان سے اس دن خوب خبردار ہو گا۔