قرآن حکیم (اردو)

تعارف

قرآن حکیم (اردو) ویب سائٹ ان لوگوں کی آسانی کے لیے پیش کی جا رہی ہے جو قدرے روایتی انداز میں قرآن حکیم کا اردو ترجمہ پڑھنا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے پہلے سے موجود قرآن حکیم کی دو مختلف ویب سائٹس سے ڈیٹا حاصل کر کے اسے نئے فارمیٹ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس منصوبہ کے تحت عربی متن میں برصغیر کے قارئین کی سہولت کے لیے اعراب مکمل کیے گئے ہیں۔ جبکہ اردو ترجمہ میں سکتہ (،) کے نشان کا اضافہ کیا گیا ہے اور حسب ضرورت دیگر معروف اردو تراجم کی مدد سے کہیں کہیں اردو جملوں کی تسہیل کی گئی ہے۔ نیز قرآن حکیم (اردو) ویب سائٹ کی تیاری میں اس بات کا بھی خیال رکھا گیا ہے کہ قارئین موبائل ڈیوائسز (سمارٹ فون اور ٹیب وغیرہ) پر بھی با آسانی عربی متن کے ساتھ اردو ترجمہ پڑھ سکیں۔

قرآن حکیم کا عربی متن اور عربی فونٹ quran.com کے گزشتہ ورژن سے حاصل کیے گئے ہیں، جبکہ شیخ التفسیر حضرت مولانا احمد علی لاہوریؒ کا اردو ترجمہ quranexplorer.com سے حاصل کیا گیا ہے۔ اس ڈیٹا کے لیے ہم ان دونوں ویب سائٹس کے مشکور و ممنون ہیں۔