سورت نمبر   آیت نمبر

(97) سورۃ القدر (مکی — کل آیات 5)

بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ

اِنَّـآ اَنْزَلْنَاهُ فِىْ لَيْلَـةِ الْقَدْرِ (1)

بے شک ہم نے اس (قرآن) کو شب قدر میں اتارا ہے۔

وَمَآ اَدْرَاكَ مَا لَيْلَـةُ الْقَدْرِ (2)

اور آپ کو کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے۔

لَيْلَـةُ الْقَدْرِ خَيْـرٌ مِّنْ اَلْفِ شَهْرٍ (3)

شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔

تَنَزَّلُ الْمَلَآئِكَـةُ وَالرُّوْحُ فِيْـهَا بِاِذْنِ رَبِّـهِـمْ مِّنْ كُلِّ اَمْرٍ (4)

اس میں فرشتے اور روح نازل ہوتے ہیں اپنے رب کے حکم سے ہر کام پر۔

سَلَامٌ هِىَ حَتّـٰى مَطْلَعِ الْفَجْرِ (5)

وہ صبح روشن ہونے تک سلامتی کی رات ہے۔