سورت نمبر   آیت نمبر

(96) سورۃ العلق (مکی — کل آیات 19)

بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ

اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّـذِىْ خَلَقَ (1)

اپنے رب کے نام سے پڑھیے جس نے سب کو پیدا کیا۔

خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ (2)

انسان کو خون بستہ سے پیدا کیا۔

اِقْرَاْ وَرَبُّكَ الْاَكْـرَمُ (3)

پڑھیے اور آپ کا رب سب سے بڑھ کر کرم والا ہے۔

اَلَّذِىْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِ (4)

جس نے قلم سے سکھایا۔

عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ (5)

انسان کو سکھایا جو وہ نہ جانتا تھا۔

كَلَّآ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَيَطْغٰٓى (6)

ہرگز نہیں، بے شک آدمی سرکش ہو جاتا ہے۔

اَنْ رَّاٰهُ اسْتَغْنٰى (7)

جب کہ اپنے آپ کو غنی پاتا ہے۔

اِنَّ اِلٰى رَبِّكَ الرُّجْعٰى (8)

بے شک آپ کے رب ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

اَرَاَيْتَ الَّـذِىْ يَنْهٰى (9)

کیا آپ نے اس کو دیکھا جو منع کرتا ہے۔

عَبْدًا اِذَا صَلّـٰى (10)

ایک بندے کو جب کہ وہ نماز پڑھتا ہے۔

اَرَاَيْتَ اِنْ كَانَ عَلَى الْـهُـدٰٓى (11)

بھلا دیکھو تو سہی اگر وہ راہ پر ہوتا۔

اَوْ اَمَرَ بِالتَّقْوٰى (12)

یا پرہیز گاری سکھاتا۔

اَرَاَيْتَ اِنْ كَذَّبَ وَتَوَلّـٰى (13)

بھلا دیکھو تو سہی اگر اس نے جھٹلایا اور منہ موڑ لیا۔

اَلَمْ يَعْلَمْ بِاَنَّ اللّـٰهَ يَرٰى (14)

تو کیا وہ نہیں جانتا کہ اللہ دیکھ رہا ہے۔

كَلَّا لَئِنْ لَّمْ يَنْتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ (15)

ہرگز ایسا نہیں چاہیے، اگر وہ باز نہ آیا تو ہم پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے۔

نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ (16)

پیشانی جھوٹی خطا کار۔

فَلْيَدْعُ نَادِيَهٝ (17)

پس وہ اپنے مجلس والوں کو بلا لے۔

سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ (18)

ہم بھی مؤکلین دوزخ کو بلا لیں گے۔

كَلَّا ۖ لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدْ وَاقْتَـرِبْ ۩ (19)

ہرگز ایسا نہیں چاہیے، آپ اس کا کہا نہ مانیے اور سجدہ کیجیے اور قرب حاصل کیجیے۔