سورت نمبر   آیت نمبر

(95) سورۃ التین (مکی — کل آیات 8)

بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ

وَالتِّيْنِ وَالزَّيْتُوْنِ (1)

انجیر اور زیتون کی قسم ہے۔

وَطُوْرِ سِيْنِيْنَ (2)

اور طور سینا کی۔

وَهٰذَا الْبَلَدِ الْاَمِيْنِ (3)

اور اس شہر (مکہ) کی جو امن والا ہے۔

لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِىٓ اَحْسَنِ تَقْوِيْمٍ (4)

بے شک ہم نے انسان کو بڑے عمدہ انداز میں پیدا کیا ہے۔

ثُـمَّ رَدَدْنَاهُ اَسْفَلَ سَافِلِيْنَ (5)

پھر ہم نے اسے سب سے نیچے پھینک دیا ہے۔

اِلَّا الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَلَـهُـمْ اَجْرٌ غَيْـرُ مَمْنُـوْنٍ (6)

مگر جو ایمان لائے اور نیک کام کیے سو ان کے لیے تو بے انتہا بدلہ ہے۔

فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّيْنِ (7)

پھر اس کے بعد آپ کو قیامت کے معاملہ میں کون جھٹلا سکتا ہے۔

اَلَيْسَ اللّـٰهُ بِاَحْكَمِ الْحَاكِمِيْنَ (8)

کیا اللہ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں (ضرور ہے)۔